بعض صارفین کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ ڈیپ سیک کے فراہم کردہ جوابات سینسر ہو رہے ہیں اور صارفین اس پلیٹ فارم کی تعصبات سے بالاتر ہو کر درست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی امداد کی معطلی سے موسمیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی، اقتصادی بحالی، سماجی تحفظ، صحت ، پانی اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق اہم منصوبوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔
بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ٹرمپ حکومت جنگوں میں اُلجھنے کے بجائے معیشت کو اہمیت دے رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے لیے بھی موقع بھی ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط بڑھائے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ٹک ٹاک میں 50 فی صد اونرشپ امریکہ کے پاس ہو۔ اس سلسلے میں کئی لوگوں سے بات کر چکے ہیں اور بہت سے لوگ اسے خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
جاپان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار پرائمری سے ہائی اسکول کے طلبہ پر مبنی ہے جہاں 2023 کے 513 کیسز کے مقابلے میں 2024 میں 527 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
امریکہ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد پر بات چیت کے لیے اسرائیل جا رہے ہیں۔ اسٹیو وٹکوف ممکنہ طور پر بدھ کو اسرائیل میں ہوں گے جہاں وہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ آزاد صحافیوں، پوڈ کاسٹرز، سوشل میڈیا انفلوائنسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو وائٹ ہاؤس کی کوریج کے لیے پاسز کے حصول کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان چار فروری کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ برس بھی ملاقات ہوئی تھی جب دورۂ امریکہ کے دوران نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔
زائرین کے مطابق بدھ کو میلے کا مبارک ترین دن قرار دیا گیا تھا ۔اس دن سورج نکلنے سے قبل میلے کے شرکا اشنان کے لیے دریا کا رخ کر رہے تھے۔ میلے کی ڈرون فوٹیجز میں بھی نظر آ رہا ہے کہ اندھیرے میں زائرین کندھے سے کندھا ملائے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ہم ان کے لیے جو اب بھی افغانستان میں ہیں امید کی علامت بننا چاہتے ہیں
اقوام متحدہ کے لیے اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یواین آر ڈبلیو اے لازمی طور پر اپنی تمام سرگرمیاں منجمد کرے اور یروشلم میں اپنے تمام احاطے خالی کر دے جہاں وہ کام کرتا ہے، جن میں معالوت دفنہ اور کفرعقب میں موجود جائیدادیں شامل ہیں ۔
کام کرنے کی عمر کی ایک بڑی آبادی کا مطلب ایک بڑی معیشت، زیادہ کارکنان، اور زیادہ ٹیکس وصولیاں ہیں، جس سے دہائی کے آخر تک تقریباً 5 ارب پاؤنڈ سالانہ کا مالی اضافہ ہونا چاہیے
مزید لوڈ کریں
No media source currently available