غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات کو مزید 70 اموات ہوئی ہیں جب کہ اس تنازع میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔
کیلی فورنیا میں 1984 کے بعد سے جنگل کی آگ کے 423بڑے واقعات کے ایک جائزے کے مطابق ان میں سے صرف چار واقعات موسمِ سرما میں پیش آئے ہیں
مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح اٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن اف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔
بعض حلقے اب بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ مقتدر حلقوں اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان رابطوں کی تردید کی جا رہی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات کے ذریعے جو چیزیں طے ہوں گی اس کا اعلان باضابطہ مذاکرات کے دوران ہی کیا جائے گا۔
بدھ کی دوپہر مسلح افراد نے لیویز تھانے، نادرا آفس سمیت دیگر املاک کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔ مسلح افراد نے زہری کے بازار میں داخل ہو کر لوگوں کو ہراساں بھی کیا جب کہ سرکاری اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔
مبصرین کا خیال ہے کہ گوادر کا جدید ترین ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر کو عالمی سطح کا تجارتی اور سیاحتی مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
بعض کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑی 'ٹو ٹیئر منصوبے' سے اختلاف کر رہے ہیں جب کہ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے غیر مقبول ہوتی ہوئی ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ دلچسپی پیدا ہو گی۔
افغان وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے سمیت ایران کی چاہ بہار بندرگارہ کے ذریعے تجارت بڑھانے جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ایف بی آئی کے مخبر نے اپنے ہینڈلر کے سامنے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 2015 میں جب جو بائیڈن امریکہ کے نائب صدر تھے تو انہیں اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو یوکرین کی توانائی کمپنی ’برزما‘ کے اعلیٰ حکام نے 50، 50 لاکھ ڈالر رشوت دی تھی۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ہے جس نے بدھ کی شب ہالی وڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ہالی وڈ میں ایوارڈز سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور ایسے میں لاس اینجلس میں آتش زدگی کی وجہ سے کئی ایونٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ’ دنیا بھر میں قومی سلامتی اور آزادی کے مقاصد کے لیے امریکہ یہ محسوس کرتا ہے کہ اسے گرین لینڈ کی ملکیت اور کنٹرول کی بہت ضرورت ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available