بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سمیت 33 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے زمین پر قبضہ کرکے قومی خزانے کو 700 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔
عرب رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ناقابلِ تنسیخ حق سے سمجھوتہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ عرب وزرائے خارجہ کے مطابق وہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور جامع امن کے لیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈپٹی کمشنر قلات بلال بشیر کے مطابق مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تین مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 19 جنوری کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک پانچ تھائی یرغمالوں سمیت 18 یرغمالی رہا ہو چکے ہیں۔
امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں گرنے والا طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور چار دیگر افراد سوار تھے۔
سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بینو کے نمونوں کے تجزیے کے نتائج یہ جاننے کے لیے اہم تھے کہ زندگی کے بنیادی بلاکس جنہیں آر این اے اور ڈی این اے کہا جاتا ہے، کے پیش رو کون تھے جو زندگی کے آغاز کا ایک اہم کیمیائی ٹکڑا ہے۔
صدرٹرمپ نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈا، میکسیکو اور چین ٹیرف کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔
فیڈرل سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدے دار نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب اب صرف پولیس اور میڈیکل نوعیت کے ہیلی کاپٹروں کو جانے کی اجازت ہو گی۔
کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر فوجی طیاروں میں واپس لاطینی امریکہ بھیج رہی ہے۔
غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی تباہ کن لڑائی کے بعد جنگ بندی 19 جنوری سے نافذ ہے جس میں مرحلہ وار دونوں اطراف سے اسیروں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے بقول کاک پٹ وائس ریکاڈر میں اس گفتگو کی عام ریکارڈنگ ہوتی ہے جو کاک پٹ میں پایلٹس کے درمیان ہوتی ہے یا پھر جو ایئر ٹریفک کنٹرول روم سے کی جا رہی ہوتی ہے۔
پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان انجری اور بیماری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ وہ جون 2024 سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دُور تھے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available