جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ اور قائم مقام صدر چوئی سانک موک نے شرحِ پیدائش میں اضافے کو ’امید کی کرن‘ قرار دیا ہے۔
تجزیہ کار سید محمد علی کہتے ہیں کہ پاکستان کو جب 2008 میں ان طیاروں کی پہلی کھیپ ملی تو اس وقت امریکی نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ باؤچر نے کانگریس کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بلاک 52 صرف دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہوں گے۔
اسکیمرز نے متاثرہ شخص کو لڑکی کی حقیقی شخصیت کا یقین دلانے کے لیے بڑی مہارت سے اس کی تصاویر اور ویڈیوز تیار کی تھیں
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ارمغان قریشی اپنے والد کے نام پر بھی منشیات منگواتا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں غیر ملکی کورئیر کمپنی سمیت دو کمپنیوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔
گلگت بلتستان میں دیامیر بھاشا ڈیم کے متاثرین کا شاہراہِ قراقرم سے ملحقہ گراؤنڈ میں گزشتہ گیارہ دن سے دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین حکومت سے ڈیم کی اراضی کا معاوضہ اور دیگر وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
منگل کی شب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا تھا کہ "ہمارے سامنے اب بھی بہت سا کام ہے۔ لیکن ہم امریکہ فرسٹ ایجنڈا پیش کرنے جا رہے ہیں اور ہم اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔"
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے مطابق بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان ہی ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو زیادہ میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے کریئر میں کم ہی ون ڈے کھیلے ہیں۔
اسرائیل اور حماس میں مزید چار ہلاک یرغمالوں کی باقیات کے تبادلے اور جیلوں سے قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "گولڈ کارڈ" کی فروخت کو نیا ویزہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعے ملک میں ایسے افراد آئیں گے جو ملازمتیں دیں گے اور اس سے امریکہ کا قومی خسارہ بھی کم ہو گا۔
پریس سیکرٹری لیویٹ نے روزانہ کی بریفنگ میں بتایا کہ اس انتظامیہ میں اب وائٹ ہاؤس کی پریس ٹیم یہ تعین کرے گی کہ ایئرفورس ون (صدر کا طیارہ) اور اوول آفس(صدر کا دفتر) جیسی جگہوں پر کسے رسائی دی جائے۔
پاکستان کا شمار ان 10 سرفہرست ملکوں میں نہیں ہوتا جہاں سے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخلے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن آتے ہیں۔ پھر بھی اس کے ہزاروں شہری ہر سال یورپ پہنچنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔
امریکہ کے ایک دفاعی عہدے دار نے وائس آف امریکہ کو یہ تصدیق کی کہ فوجی مال بردار طیارے سی۔130 کے ذریعے ٹیکساس میں واقع فورٹ بلس سے بھیجے جانے والے تارکین وطن اتوار کو گوانتاناموبے پہنچ گئے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available