سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ صرف دہشت گردی یا فوجی نوعیت کا نہیں ہے بلکہ اس میں سیاسی اور اقتصادی عوامل شامل ہیں۔
وزیرِ داخلہ کی ہدایت کے بعد مقامی پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں اور وفاقی پولیس نے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں بالخصوص پونچھ، راجوری، کٹھوعہ اور چناب ویلی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں ۔
صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکہ اپنی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس وصول کرنے والے ممالک پر ان کے برابر کی شرح کے ٹیکس عائد کرے گا
دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں ویڈیو کال پر خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے بتایا کہ گروک 3 کی سمجھنے، سمجھانے کی صلاحیتیں بہت طاقت ور ہیں۔لہٰذا جو ٹیسٹ اب تک ہم نے کیے ہیں ان میں گروک 3 ان تمام میں سب سے بہتر ہیں جو اب تک ریلیز ہو چکے ہیں اور جن سے ہم واقف ہیں۔ان کے بقول یہ ایک اچھا سائن ہے۔
انڈوں کی کمی پورے کرنے کے لیے مرغیاں پالنے کا راستہ ہے تو سستا اور آسان لیکن اس کے لیے کئی قوانین پر عمل درآمد کرنا ضروری پڑتا ہے
ویب ڈیسک— افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ شہری ترقی اور ہاؤسنگ میں خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیرِ خارجہ قانون کے مطابق فارن سروس اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق انتظامیہ میں اصلاحات کریں گے تاکہ صدر کے فارن پالیسی ایجنڈے پر فرض شناسی اور مؤثر انداز میں عمل ہو۔
اڈانی گروپ نے سری لنکا میں ایک ارب ڈالر مالیت کے دو منصوبے لگانے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی سری لنکن حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔
سال 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف ہیں۔ ان کی کُل آمدنی تین کروڑ ڈالرز سے زائد تھی لیکن وہ 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکیں۔
امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں تین فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں یہ 2.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت گرین شرٹس نے 353 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان آغا 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ رضوان نے 122 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کھانے کو روکنے والے ان نیوران کی دریافت موٹاپے کے لیے علاج میں بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available