دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ برس تعلقات میں بہتری آئی تھی جس کے بعد گزشتہ برس نومبر میں نجی شعبے کے درمیان تجارتی روابط کا آغاز ہوا تھا اور ایک تجارتی کنٹینر چٹاگانگ پہنچا تھا۔
سابق سفیر اور وسط ایشیائی امور کے ماہر طارق عثمان حیدر کہتے ہیں کہ سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد پاکستان کی خواہش رہی ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ اس کے تاریخی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات بحال ہوں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریقین باہمی تعلقات کو پٹری پر لانا چاہتے ہیں۔ البتہ ان بیانات کو دونوں کی داخلی سیاست کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نیویارک سٹی میئر نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا کہ "ہم روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند کر رہے ہیں۔"
گزشتہ برس مارچ کے بعد سے اب تک بی این ایس ایف کی مال گاڑیوں میں صحرائے مہاوی میں چوری کی لگ بھگ 10 وارداتیں ہوچکی ہیں جن کی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
حماس کی قید میں اس وقت موجود پانچ غیر ملکیوں میں تین تھائی، ایک نیپالی اور ایک تنزانیہ کا شہری ہے۔ ان پانچ میں سے دو کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں جن کا تعلق تھائی لینڈ اور نیپال سے ہے۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے پیر کو دو صوبوں میں 20 مردوں اور خواتین کو مختلف الزامات میں عوامی اجتماع میں کوڑے مارے ہیں۔
ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کی تقریب دو مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور پھر دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے کسی مقابلے کے بغیر شکست پر نہ صرف شائقین اور سابق سینئرز کھلاڑی بھی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور سلیکٹرز سے ناراض ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر مقررہ وقت پر اور شیڈول کے مطابق ٹیرف عائد ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس میں دونوں صدور کے درمیان دوستانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے میکرون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کچھ اہم معاملات میں ٹرمپ سے متفق نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس کا حملہ شروع ہوئے تین سال گزر چکے ہیں۔
وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین پر روس کے حملے کی تین سال مکمل ہونے کے موقع پرترکیہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین کے تنازع کو امریکہ کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ یورپ چاہتا ہے کہ جنگ جاری رہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available