اطلاعات ہیں لمز میں طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے فوجی ترجمان کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست کا بائیکاٹ کیا اور اُس ہال کے باہر نعرے بازی شروع کر دی جہاں اِس نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے ہفتے کو غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ عوامی تقریبات کے دوران یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
سینیٹ کے ایک افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو بتایا گیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے لیے پنجاب حکومت سمیت "اعلیٰ سطح" تک بات کرنا ہو گی۔
قبائلی تاجروں اور عمائدین نے بتایا ہے کہ سرحد پار افغانستان کے برسر اقتدار طالبان نے ایک مبینہ متنازع علاقے میں تعمیراتی کام شروع کیا تھا جس کے بعد حکام نے سرحدی گزرگاہ کو بند کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ 40 سال سے زائد عرصے تک ملک کے لیے خدمات اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف خدمات پر جنرل براؤن کے مشکور ہیں۔
روبیو نے کہا کہ جب طالبان کو بتایا گیا کہ اسلامک اسٹیٹ یا القاعدہ ان کے ملک کے کچھ حصوں میں کام کر رہی ہے تو بعض معاملات میں طالبان تعاون کرتے رہے ہیں اور ان کے پیچھے گئے ہیں، لیکن دوسرے معاملات میں انہوں نے اتنا زیادہ تعاون نہیں کیا۔
حماس نے چار یرغمالوں کی لاشیں حوالے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں سے تین کا تعلق بیباس خاندان سے ہے۔ جن میں سے ایک شیری بیباس اور دو ان کے چھوٹے بچوں کی باقیات ہیں، جب کہ چوتھا ایک معمر یرغمال تھا۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ مسافر طیاروں میں سیٹیں کشش ثقل کی قوت سے 16 گنا تک کے اثرات کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہیں۔ سیٹ بیلٹوں نے طیارے میں الٹے لٹک جانے والے مسافروں کو اس وقت گرنے سے بچائے رکھا جب جہاز ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر مکمل طور پر الٹا ہوگیا۔
اپنے خطاب میں نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو "سب سے بڑا خطرہ بغیر تصدیق کے آنے والے غیر ملکی تارکینِ وطن" کی آمد سے ہے۔ اُنہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی اور غیر ملکی قیادت سے نمٹنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بداعتمادی کی جو فضا پیدا ہو گئی ہے جب تک اسے ختم نہیں کیا جائے گا تنازعات کا حل ہونا مشکل ہے۔
ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا فیصلہ مفادِ عامہ کے تحت نہیں کیا گیا۔ ججز کا ٹرانسفر کچھ اور وجوہات کے سبب کیا گیا ہے۔ ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر آرٹیکل 175 اے کے برخلاف ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available