سفارت کار بین الاقوامی امن دستوں پر مشتمل حکومتی ماڈلز پر بات چیت کر رہے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات اور امریکہ دیگر ممالک کے ساتھ اس وقت تک عارضی طور پر غزہ کا نظم و نسق، سیکیورٹی اور تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کریں گے، جب تک ایک اصلاح شدہ فلسطینی اتھارٹی انتظام سنبھالنے کے قابل نہیں ہو جاتی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 27 ارب ڈالر جب کہ 2024 میں مجموعی طور پر 30 ارب 25 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک حکومتی کمیشن کے مطابق آن لائن توہینِ مذہب کے مقدمات میں تیزی آئی ہے اور اس کا سامنا کرنے والوں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے
اسلام آباد میں مقیم ایران امور کے ماہر صحافی افضل رضا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ کابل کا ایک اہم مقصد طالبان حکومت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ ایران اپنا حق حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھائے گا۔
قیدیوں کو ریل گاڑی کے بالکل بند ڈبوں میں بھر کر برکیناؤ لایا جاتا تھا جہاں نازی حکام مشقت کے قابل افراد کو الگ کرلیتے تھے جب کہ بوڑھوں، خواتین، کم عمر اور نوزائیدہ بچوں کو گیس چیمبر میں بند کرکے قتل کردیا جاتا تھا۔
چین نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے مویشیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چین نے افریقہ، ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک سے بھیڑ، بکریوں اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پاکستان کو 254 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم اسپن بالنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پاکستانی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوئی۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کیس میں احستاب عدالت سے ملنے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ نا مکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
امریکہ اور کولمبیا میں تارکینِ وطن کی واپسی کے حوالے سے اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد واشنگٹن نے کولمبیا پر پابندیاں عائد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدوں پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اتوار کو لبنان کے جنوبی علاقوں اور غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں غزہ کے حوالے سے کہا کہ ’’وہ مسمار شدہ مقام ہے۔ وہاں سب کچھ مسمار ہو چکا ہے اور وہاں لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں۔‘‘
مارکو روبیو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں افغانستان کی طالبان حکومت اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available