مذاکرات کے ثالثوں میں شامل قطر نے کہا کہ اسرائیل اورفلسطینی عسکریت پسند گروپ معاہدے کو منظور کرنے کے اب تک کے "قریب ترین مقام" پر ہیں۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آر ایک ہزار 10 ہنڈا سٹی گاڑیوں کی تیاری کے لیے تین ارب ادا کرے گا اور باقی رقم 500 گاڑیوں کی ڈیلیوری کے بعد دی جائے گی۔
تجزیہ کار کپل کاک آرمی چیف کے دہشت گردوں کی شہریت کے بارے میں کیے جانے والے دعوؤں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ ان کی شناخت نہیں کی جا سکتی کہ وہ بھارتی ہیں یا پاکستانی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے اپنی نجی اور سرکاری دونوں حیثیتوں میں کوششیں کیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج خیبرپختونخوا میں جاری فوجی کارروائیوں کے تناظر میں سیاسی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی واپسی اور اس کی پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث شدت پسندوں کو پنپنے کا موقع ملا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں شامل چھ ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ 19 جنوری کو ٹیم کا اعلان کرے گا۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے سبب جنگلات کی آگ مزید مقامات تک پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں مزید فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ آتش زدگی کو کنٹرول کرنے والے آلات پہنچائے جا چکے ہیں۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کنارے پر ہے۔ جو بائیڈن نے پیر کو اپنے آخری فارن پالیسی خطاب میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت یرغمالوں کی رہائی ہو سکتی ہے جب کہ فلسطینیوں کے لیے امداد میں وسیع پیمانے اضافہ ہوگا۔
یوتم ولک، جن کی عمر 28 سال ہے، اسرائیلی فوج کے بکتر بند کور میں ایک افسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کے قتل کا منظر ان کے ذہن پر نقش ہو کر رہ گیا ہے۔
اعلان میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو ہلاک شدگان ضلع میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف مبینہ"دہشت گردانہ سرگرمیوں" کے لیے مطلوب تھے، جہاں کالعدم علیحدگی پسند بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور اس کے اتحادی سرگرم ہیں۔
فلسطین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ مذاکرات کار ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں جس سے غزہ کی پٹی میں حماس کی قید میں موجود یرغمال آزاد ہو جائیں گے کو آزاد کرائے گا اور فلسطینی علاقے میں لڑائی بند ہو جائے گی جس سے ان کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ہو سکے گا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available