کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن کو شامل کیا ہے۔ کراچی کنگز نے وائلڈ کارڈ پر عباس آفریدی کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے۔
اس معاہدے کے لیے امریکہ، مصر اور قطر نے کئی ماہ سے گفت و شنید اور بات چیت کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی تھی۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں امریکہ میں قیادت کی تبدیلی سے قبل ان کوششوں میں تیزی آ گئی تھی۔
ریاست کیلی فورنیا میں جیل خانوں سے متعلقہ محکمے ڈپارٹمنٹ آف کورکیشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے مطابق فائر فائٹنگ کرنے والے قیدی دن رات کام میں مصرورف ہیں اور آگ کا پھیلاؤ روکنے میں مدد کر رہے ہیں۔
تجزیہ کار اور سینئر صحافی سلمان غنی کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ بالکل ٹھوس وجوہات کی بنا پر مؤخر ہوا ہے کیوں کہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں کے ساتھ رُکن صوبائی اسمبلی جوہر محمد خان کی سربراہی میں جرگے نے پیر کو مغویوں کی بازیابی کے لیے رابطے کیے ہیں۔
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے پیر کو قانون سازوں کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں لڑتے ہوئے شمالی کوریا کے 300 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2700 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ سے نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آتش زدگی کے سبب اب تک 24 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ لیکن اس میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کر دیا ہے جب کہ فیصلہ سنانے کے لیے نئی تاریخ 17 جنوری مقرر کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ کے قریب سنجدی کے پہاڑی سلسلے میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یونائیٹڈ مائنز کمپنی کے زیرِ انتظام کان میں میتھین گیس کے سبب دھماکہ ہوا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دو دن جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں۔
ہفتے کو رات گئے ختم ہونے والے جرگے میں حکام نے اغواء کار طالبان عسکریت پسندوں کے مطالبات پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
بنگلہ دیش کے داخلی امور کے مشیر جہاں گیر عالم چودھری نے جاری سرحدی تنازع کو شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران کیے گئے معاہدے کی پیداوار قرار دیا ہے
مقدمات ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے اسمتھ کی ٹیم نے مقدمات کے میرٹ کا دفاع کیا تھا تاہم نو منتخب صدر ٹرمپ کے دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد اس کی پیروی ختم کردی تھی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available