دوحہ میں کئی ہفتوں کے طویل مذاکرات کے بعد ہونے والے اس معاہدے میں حماس کے پاس زیر حراست درجنوں یرغمالوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیل میں قید سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں بے گھر ہوجانے والے لاکھوں افراد کی واپسی اور فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی کا عزم کیا گیا ہے۔
حال ہی میں منظور ہونے والی 26 آئینی ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین الیکشن کمیشن ریٹائر ہونے کے باوجود نئی تعیناتی تک عہدوں پر قائم رہ کر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
نعیم خالد لودھی کے بقول پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ تعاون اسٹریٹجک تعلقات میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے کیوں کہ بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کو تنگ کرتا رہتا ہے جس کا بہتر جواب مشترکہ طور پر دیا جا سکتا ہے۔
شمالی کوریا کی فوج سے منحرف ہونے والے ایک سابق فوجی اہلکار کہتے ہیں کہ یوکرین میں لڑنے کے لیے آنے والے فوجیوں کی ذہن سازی کی گئی ہے اور وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
سفارت خانے کے مطابق راولپنڈی میں برسوں سے مقیم افغان مہاجرین کو کاروبار سے روکا جارہا ہے اور کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر انہوں نے دکانیں بند کردی ہیں
بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے والے دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی کمیشننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور اسے ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم 'ایمرجنسی' کی ریلیز میں بس چند ہی روز باقی ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں فلم کی ریلیز کو پابندی کا سامنا ہے۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آٹھ روز قبل لگنے والی آگ مکمل طور پر تاحال نہیں بجھائی جا سکی ہے۔
جنوبی کوریا میں تحقیقاتی اداروں نے ناکام مارشل لا پر مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر کو بغاوت کی تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا ہے۔
ہم پہلے ہی تقریباً 2500 افراد کو تازہ خوراک مہیا کر چکے ہیں جبکہ ہیلتھ سنٹرز کے ذریعہ اتمام عمر کے افراد کو طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اپنا
اس فہرست میں جن کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سنکیانگ میں اہم معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں بیجنگ پر 10 لاکھ سے زائد ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراستی مراکز کے نیٹ ورک میں قید کرنے اور مشقت لینے کا الزام ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available