سن 1994 میں اس وقت پاکستان کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔ لیکن 30 برس گزر جانے کے باوجود پاکستان سے اس وائرس کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔