آکو پنکچر چین کا قدیم روایتی طریقہ علاج ہے اور اس کی جڑیں تاریخ میں چھ ہزار سال سے زیادہ پیچھے تک پھیلی ہوئی ہیں۔قدیم چینی حکماء کا نظریہ تھا کہ انسان کا جسم ایک مخصوص توانائی پر کام کرتا ہے جسے انہوں نے’ چی‘ کا نام دیا۔
امریکہ میں خودکشی سے متعلق حال ہی میں اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں گزشتہ دو برس میں خودکشی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی ہے۔
دنیا کے کئی ملکوں کی طرح پاکستان بھی ان دنوں ملیریا، ڈینگی اور چکن گنیا جیسے وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ رواں برس سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
جلیل کہتے ہیں کہ چند روز قبل بیٹے کو اچانک بخار ہوا تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ رپورٹس ٹھیک آئیں مگر اگلے ہی روز اس کا ایک پاؤں مڑ گیا۔ بعد میں پولیو ٹیم نے ٹیسٹ کیے تو پتا چلا کہ اسے پولیو ہو گیا ہے۔
اگر آپ اپنی روٹین میں چند منٹ سیڑھیاں چڑھنے کو شامل کر لیں تو یہ آپ کو فٹ رکھنے میں اور وزن کم کرنے میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق ایک سیدھی زمین پر واک کرنے کے مقابلے میں سیڑھیاں چڑھنے سے آپ 20 گنا زیادہ کیلوریز برن کر سکتے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت خبر دار کر چکا ہے کہ افغانستان میں ویکسین مہم میں کوئی رکاوٹ پاکستان میں جاری پروگرام کو بھی متاثٖر کرے گی
محقیقن کا کہنا ہے کہ جو مرد بچے پیدا کرنے چاہتے ہیں انہیں متوازن اور صحت بخش، لو کولیسٹرول غذا استعمال کرنی چاہیے کیوں کہ ان کی غذائی عادات ان کی اولاد کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہیں
فی الحال یہ ویکسین صرف بالغ افراد کو دی جائے گی اور خاص طور پر ان گروپس کو جو متاثرہ افراد اور سیکس ورکرز کی قربت میں رہے ہوں
سن 1994 میں اس وقت پاکستان کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔ لیکن 30 برس گزر جانے کے باوجود پاکستان سے اس وائرس کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے دماغ کے کینسر ہونے میں مبتلا ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ اگرچہ دنیا بھر میں موبائل فون ٹیکنالوجی کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے لیکن دماغی کے کینسر کے واقعات میں موبائل فون کے پھیلاؤ کی شرح کے مطابق اضافہ نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر اسکن کیئر یا جلد کا خیال رکھنے سے متعلق مشوروں کی بھرمار ہے۔ انفلوئنسرز آئے روز مہنگی سے مہنگی برانڈز کی پروڈکٹس استعمال کرنے کے مشورے دیتے نظر آتے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایم پاکس وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ وائرس کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟ نوید نسیم نے اسی معاملے پر ماہرین سے بات کی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available