No media source currently available
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وائس آف امریکہ کی صبا شاہ خان نے ریاست ورجینیا میں موجود پاکستانی امریکی کمیونٹی سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں نئی حکومت سے کیا توقعات ہیں اور وہ کن مسائل کے حل کو ترجیح دیتے ہیں۔
واشنگٹن میں سنتالیسویں امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریبات کی تیاری۔۔ کیا انتظامات کئے جا رہے ہیں۔۔اور ہر چار سال بعد ہونے والی ان تقریبات کی تاریخ کیا ہے۔۔بات کریں گے۔۔آج کے ویو تھری سکسٹی سپیشل میں۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی صابحہ شیخ، اپنے علاقے کی پہلی سوشل میڈیا صحافی اور آن لائن نیوز پلیٹ فارم "برقع جرنلسٹ" کی بانی ہیں۔ فائزہ بخاری نے اُن سےجاننے کی کوشش کی کہ اُنہوں نے مشکل حالات اور بہت سی پابندیوں کے باوجود اِس شعبے کا انتخاب کیوں کیا اور وہ اپنی خبروں کی تصدیق کیسے کرتی ہیں؟
القادر ٹرسٹ کیس فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کو مزید خراب کر دیا ہے لیکن وہ تمام کیسز کا سامنا کریں گے؛عمران خان،غزہ جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے ہونے والے معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد کے لیے پرامید ہیں ؛بلنکن ،امریکی صدر کی حلف برداری کے لیے تیاریاں، پاکستانی سیٹلائٹ جمعے کو خلا میں روانہ