اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں انتہائی آلودہ ہوا لوگوں کے لیے شدید خطرات کا باعث بن رہی ہے جن میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی آلودگی کے باعث مختلف بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ اسپتال جا رہے ہیں۔ ایاز گل کی رپورٹ کے ساتھ خالد حمید۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل کو ’برادر ملک ایران‘ پر حملےسے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ دیکھیے پروگرام خبروں سے آگے
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے ساتھ ان کے ممکنہ تعلقات کا معاملہ موضوعِ بحث ہے۔ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ تاہم بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ پاکستان کو نظرانداز نہیں کریں گے۔ محمد ثاقب کی رپورٹ کے ساتھ خالد حمید۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند روز قبل بھارت کے ساتھ 'کلائمیٹ ڈپلومیسی' کی تجویز دی تھی۔ پاکستان میں اسموگ بڑھنے کی وجہ حکام کے مطابق بھارت کے سرحدی دیہات میں فصلوں کی باقیات جلانا ہے۔ ماہرین کے مطابق کرکٹ کی طرح دونوں ممالک 'کلائمیٹ ڈپلومیسی' پر بھی کام کر سکتے ہیں۔ مزید بتا رہے ہیں خالد حمید۔
غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار مارے گئے۔ اب سوال یہ ہے کہ ان کا جانشین کون ہو گا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نئے رہنما کی تلاش میں حماس نہ صرف ایران کی ترجیحات کو مقدم رکھے گا بلکہ قطر کے مفادات بھی پیشِ نظر ہوں گے۔ اسی معاملے پر رپورٹ پیش کر رہے ہیں خالد حمید
پشتون تحفظ تحریک نے حال ہی میں خیبرپختونخوا کے علاقے جمرود میں ایک جرگے کا انعقاد کیا تھا۔ جرگے سے قبل ہی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی تھی۔ لیکن اس کے باوجود ماہرین جرگے میں ریاست مخالف بیانات سے گریز کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ نذر الاسلام کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں خالد حمید۔
امریکی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ میں غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کے لیے اقدامات کرے ورنہ امریکی فوجی امداد پر خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ایک سال میں حماس اسرائیل لڑائی کے دوران یہ سخت ترین وارننگ ہے. دیکھیے پروگرام خبروں سے آگے
تحریکِ انصاف کی جانب سے احتجاج میں شدت کے باعث ملک میں سیاسی درجۂ حرارت ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ جوڈیشل پیکج لانے کی حکومتی کوشش اور آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج میں شدت آ رہی ہے۔ ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ پیش کر رہی ہیں بہجت جیلانی۔
اقوامِ متحدہ کے اندازے کےمطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے بعد تباہ ہونے والی عمارتوں کا چار کروڑ 20 لاکھ ٹن ملبہ پھیلا ہوا ہے۔غزہ میں پھیلے ملبے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کا سرمایہ درکار ہے۔ غزہ میں ہونے والی تباہی کا ملبہ صاف کرنے کی صورت کیا ہوگی۔ دیکھیے پروگرام خبروں سےآگے
طالبان نے افغانستان میں حملوں میں ملوث داعش کے چند ارکان کو حالیہ دنوں میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان پراس گروہ کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ ترجمان نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے پاکستان میں موجود کیمپ میں ٹریننگ لے کر افغانستان آیا۔ مزید جانیے خالد حمید کے ساتھ پروگرام خبروں سے آگے میں۔
ایران نے لبنان میں اپنے اتحادیوں کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کے ردِعمل میں منگل کو اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ اس حملے کو ایران کی عسکری قوت کا بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایران کا میزائل پروگرام کتنا طاقت ور ہے؟ اسی پر رپورٹ پیش کر رہے ہیں خالد حمید۔
لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو خطے کی مضبوط ترین ملیشیا سمجھا جاتا ہے۔ حزب اللہ کتنی طاقت ور ہے؟ اسی پر رپورٹ پیش کر رہے ہیں خالد حمید۔
مزید لوڈ کریں