خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے کرم کے علاقے بگن سمیت گرد و نواح میں امن و امان اور ریاستی عمل داری کی بحالی کے لیے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری ہے جب کہ ان علاقوں سے شہریوں کا انخلا بھی شروع ہو گیا ہے۔