بلوچستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب بلوچستان کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکے بعد دیگرے تشدد کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
کیا امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کی کنٹرول والی کانگریس بھی پاکستان سمیت اتحادی ممالک میں جمہوری، انسانی حقوق اور آزادیٴ اظہار سے متعلق سوال اٹھاتی رہے گی؟ اس بارے میں وائس آف امریکہ کی نمائندہ صبا شاہ خان نے ری پبلکن اراکینِ کانگریس شری تھانیدار اور ٹم برچیٹ سے گفتگو کی ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس بار احتجاج کے لیے پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوں گے کیوں کہ معاملات بگڑنے کی صورت میں اُن کے لیے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔
سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ جب ماضی کے آپریشنز سے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوا تو موجودہ آپریشن سے کیا نتیجہ نکلے گا؟
عمران خان کو یہ عدالتی ریلیف ایسے وقت میں ملا ہے جب انہوں نے آئندہ ہفتے 24 نومبر کو اجتجاج کی کال دے رکھی ہے جسے وہ 'فائنل کال' قرار دے رہے ہیں۔
سابق سیکریٹری داخلہ اختر علی شاہ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد صرف افغانستان پر الزام عائد کرنا کافی نہیں ہے بلکہ ملک کے اندر چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھی منظم کارروائی کرنا ہو گی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک چیک پوسٹ پر مبینہ دہشت گردوں کے حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان کی فوج کے رفاہی ادارے کے طور پر کام کرنے والے ’فوجی فوڈز‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان سے چین دودھ برآمد کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں لوگ ایک پولیس اسٹیشن کے قریب سڑک بلاک کرکے اس شخص کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بیجنگ کا یہ اعلان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن کے مطابق چین اسلام آباد پر زور دے رہا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کرنے والے ہزاروں چینی شہریوں کو دہشت گردی کے مہلک حملوں سے بچانے کے لیے چینی سکیوریٹی اہلکاروں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے۔
کراچی کی صوفیہ حسنین کئی برسوں سے پاکستان میں ایئر کوالٹی مانیٹرز تیار کر رہی ہیں جو فضائی آلودگی کو جانچنے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ کراچی کے کئی علاقوں میں یہ مانیٹرز لگا چکی ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں جانیے کہ یہ مانیٹرز کیسے کام کرتے ہیں اور کیوں ضروری ہیں؟
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منگل کو ہونے والے نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے سدِباب کے لیے جامع فوجی آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available