اوشا وینس 1986 میں کیلی فورنیا میں بھارتی تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں ۔ وہ ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ایک وکیل ہیں جو سپریم کورٹ کے دو قدامت پسند ججز کی کلرک رہ چکی ہیں ۔ وینس اور ان کی ملاقات لاء اسکول میں ہوئی تھی ۔ 2014 میں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں ۔