رسائی کے لنکس

سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس میں کوئی خاتون شامل نہیں: رپورٹ


  • سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست میں پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔
  • کرسٹیانو رونالڈو کی 2024 کی مجموعی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔
  • سال 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف ہیں۔
  • امریکی ٹینس کھلاڑی کوکو گاف کی کُل آمدن تین کروڑ ڈالرز سے زائد ہے۔

ویب ڈیسک— ایک سال میں سب سے زیادہ کمانے والے دنیا کے ٹاپ 100 ایتھلیٹس میں کسی خاتون کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔

اسپورٹس کی خبریں دینے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم 'اسپورٹیکو' نے بدھ کو 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے۔

سال 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف ہیں۔ سال 2024 میں ان کی کُل آمدن تین کروڑ ڈالرز سے زائد تھی۔ لیکن وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکیں۔

ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست میں پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی 2024 کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کری ہیں جن کی سال 2024 کی آمدن 15 کروڑ سے زائد امریکی ڈالرز ہے۔

فہرست میں تیسرا نمبر برطانوی باکسر ٹائسن فری کا ہے جن کی آمدنی 14.7 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔

ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس کے فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

ان کی سال 2024 کی کمائی 13 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز رہی ہے۔

پانچویں نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لی برون جیمز ہیں جن کی آمدنی 13.32 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔

یاد رہے کہ 'اسپورٹیکو' نے یہ فہرست کھلاڑیوں کی سال 2024 کی تنخواہ، انعامی رقوم اور اسپانسرشپ سے ملنے والی آمدنی کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔

فہرست میں 27 ممالک کے آٹھ مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس شامل ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG