اوشا وینس 1986 میں کیلی فورنیا میں بھارتی تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں ۔ وہ ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ایک وکیل ہیں جو سپریم کورٹ کے دو قدامت پسند ججز کی کلرک رہ چکی ہیں ۔ وینس اور ان کی ملاقات لاء اسکول میں ہوئی تھی ۔ 2014 میں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں ۔
پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتیوں کی ابتدا اس وقت ہوئی جب وہ محض 13 سال کی تھی اور سب سے پہلا شخص اس کا ایک پڑوسی تھا۔
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کوشاں افغان ایکٹیوسٹ پشتانہ درانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی "گرلز ایجوکیشن ان مسلم کمیونٹیز" کانفرس طالبان کے ساتھ تعلیمی ایشو پر بات چیت کے لئے اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔ امریکہ میں مقیم پشتانہ درانی کی ارم عباسی سے گفتگو
پنجاب کے گاؤں بستی حسین سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ اپنے گاؤں کی پہلی طالبہ ہیں جو بارہویں جماعت تک پہنچ سکی ہیں۔ وہ رکشہ چلا کر اسکول پہنچتی ہیں اور دیگر طالبات کو بھی تعلیم کے حصول کے لیے اپنے ساتھ لے کر جاتی ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ۔۔ نوٹ: یہ رپورٹ پہلی بار جنوری 2023 میں شائع کی گئی تھی۔
اتوار کو کانفرنس سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے دیگر حقوق پر پابندیوں پر بات کی ہے۔
اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کو تعلیم تک مناسب رسائی دینے میں پاکستان سمیت مسلم دنیا کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
پاکستان میں ہفتے کو خواتین کی تعلیم پر انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور مسلم ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدّین وانی کہتے ہیں کہ کانفرنس کے نتیجے میں افغان حکومت کو بھی پیغام جائے گا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ہٹائیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ ان میں سے پنجاب میں 168، سندھ میں 151، خیبر پختونخوا میں 52، بلوچستان میں 19 جب کہ اسلام آباد سے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
سال کے 365 دن تک روزانہ ساڑھے 42 کلومیٹر دوڑنا ڈوسوگن کے لیے صحت کے اعتبار سے بھی ایک بڑا چیلنج رہا کیونکہ اس دوران انہیں فلو اور کوویڈ۔19 ہوا، انہیں گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کوئی وقفہ دیے بغیر استقامت کے ساتھ اپنی میراتھن ریس جاری رکھی۔
شام میں برسرِ اقتدار حکام نے میسا صابرین کو ملک کے سینٹرل بینک کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ نے گھروں اور عمارتوں میں خواتین کے زیرِ استعمال جگہوں پر کھڑکیاں بنانے سے گریز کا حکم بھی دیا ہے۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے لڑکیوں کے لیے میڈیکل تعلیم کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں۔ ایسے میں قدامت پسند معاشرے میں زچگی کے دوران خواتین کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا اور نجی تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم میڈیکل کی طالبات کا مستقبل کیا ہوگا؟ جانیے کابل سے اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available