رسائی کے لنکس

 تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں  پھیپھڑوں کے کینسرمیں اضافہ، وجہ فضائی آلودگی ہے : نئی ریسرچ


پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ایک مریض ۔ فائل فوٹو
پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ایک مریض ۔ فائل فوٹو
  • فضائی آلودگی سے تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے عام قسم میں اضافہ ہو رہا ہے: نئی ریسرچ۔
  • پھیپھڑو ں کے کینسر کی ایک اہم ضمنی قسم، ایڈینو کارسنوما (adenocarcinoma) ، 185 ملکوں کی خواتین میں زیادہ ہے۔
  • اندازہ ہے کہ کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں بھی پھیپھڑو ں کاسرطان ، کینسر سے منسلک عالمی اموات کی پانچویں سب سے بڑی وجہ ہے:ریسرچ
  • تقریباً سبھی ہلاکتیں ایڈنوکارسینوما سے ہوتی ہیں اور ان کا نشانہ عام طور پر خواتین اور ایشیائی آبادیاں بنتی ہیں۔
  • یہ ریسرچ کینسر کے عالمی دن پر لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل میں شائع ہہوئی ۔

منگل کے روز شائع ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق فضائی آلودگی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے عام قسم میں اضافہ کر رہی ہے اور اس کا نشانہ خواتین اور خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لوگ بن رہے ہیں ۔

کینسر کے عالمی دن پر لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل میں شائع ہونے والی اس ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم ، پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 میں 25 لاکھ افراد میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ دس لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔

چین کے فنڈز سے کی جانے والی اس ریسرچ کے مصنفین نے کہا ہے کہ پھیپھڑو ں کے کینسر کی ایک اہم ضمنی قسم، ایڈینو کارسنوما (adenocarcinoma) 185 ملکوں کی خواتین میں سامنے آئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ہمارے جسم کے اندر کے غدودوں سے شروع ہوتی ہے ۔

ویت نام میں فضائی آلودگی کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی ، 2 جنوری 2025
ویت نام میں فضائی آلودگی کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی ، 2 جنوری 2025

ریسرچ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی عالمی طور پر کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے 53 سے 70 فیصد مریضوں میں ایڈینو کارسنوما کے بڑھتے ہوئے اضافے کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے ۔

محققین کو معلوم ہوا کہ 2020 سے 2022 تک مردوں اور خواتین ، دونوں میں کینسر کی اس قسم میں اضافہ ہوا۔ لیکن خواتین میں اس کی شرح سب سےزیادہ تھی اور ہر10 میں سے لگ بھگ 6 خواتین اس میں مبتلا پائی گئیں ۔

محققین نے مزید کہا کہ ، ’’ اگرچہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں تمباکو نوشی کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ، تاہم ان لوگوں میں جنہوں نے کبھی بھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی، پھیپھڑوں کے کینسر کا تناسب بڑھ گیا ہے ۔‘‘

محققین کا کہنا ہے کہ، ’’ اندازہ ہے کہ کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں، پھیپھڑو ں کا کینسر ، کینسر سے منسلک عالمی اموات کی پانچویں سب سے بڑی وجہ ہے، جو تقریباً سبھی کینسر کی قسم ایڈنوکارسینوما سے ہوتی ہیں اور ان کا نشانہ عام طور پر خواتین اور ایشیائی آبادیاں بنتی ہیں۔

فضائی آلودگی: جنوبی ایشیائی شہری پانچ برس کم جیئں گے، رپورٹ
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:24 0:00

اس ریسرچ میں جو اعدادو شمار پیش کیے گئے ہیں وہ عالمی ادارہ صحت سمیت ، اس مرض پر نظر رکھنے والوں کے ریسرچ پر مبنی اعداد و شمار سے لیے گئے ہیں ۔

محققین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے منسلک کینسر ، ایڈینو کارسنوما ‘کی بلند ترین سطح مشرقی ایشیا ،خاص طور پر چین میں پائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، تمباکونوشی نہ کرنے والی چینی خواتین میں ، گھروں کو گرم رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے معدنی ایندھن کا دھواں، پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک وجہ ہو سکتا ہے ۔

اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG