حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال ان کے لیے بھی گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ہارمیسن کا مزید کہنا تھا کہ کپتان جوس بٹلر یا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ہی صرف اس معاملے میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ یہ انگلش کپتان کی لڑائی نہیں ہے بلکہ آئی سی سی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے ایک بیان کے مطابق رواں سال اسلام آباد سے مجموعی طور پر 183 غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ ان میں سے پنجاب میں 168، سندھ میں 151، خیبر پختونخوا میں 52، بلوچستان میں 19 جب کہ اسلام آباد سے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ روز مغویوں کی بازیابی کی کارروائی کے دوران تین افراد زخمی ہوئے تھے جو فوجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ کو تین روز ہو چکے ہیں جو پانچ مختلف مقامات پر بھڑک رہی ہے۔ آگ سے سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈ کے رہائشی علاقے اور پیساڈینا کاؤنٹی کے علاقوں میں ہوئی ہے۔ جسے شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے۔
لاس اینجلس فائر چیف کرسٹن کرولی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آگ کی شدت میں اضافہ کرنے والی تیز ہوئیں اب کسی حد تک پرسکون ہو گئی ہیں جس سے فائر فاٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور آگ کے خلاف فضائی آپریشن بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس بل کے تحت غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والے تارکین وطن کو ان پر کسی جرم کے ارتکاب کرنے کے باقاعدہ الزام لگائے جانے کے بغیر بھی حراست میں لیا جا سکے گا۔
بائیڈن نے آنجہانی کارٹر کو ایک پرہیز گار مسیحی، اور امریکی عوام کا ایک مخلص اور وفادار ساتھی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارٹر نے ایک بامقصد اور باکردار زندگی گزاری۔
انٹارکٹک سے نکالی جانے والی 12 لاکھ سال پرانی برف کی پرت سائنس دانوں کو یہ جاننے میں مدد دے رہی ہے کہ برفانی دور کے چکر کس طرح تبدیل ہوئے اور کس طرح کاربن گیسوں کے اخراج نے زمین پر آب و ہوا کو تبدیل کیا۔
چین کا بی آر آئی پروگرام دنیا کے 150 سے زائد ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں سمیت ایک عالمی بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے جو مشرق بعید کے کئی ملکوں کو آپس میں ملاتا ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات کو مزید 70 اموات ہوئی ہیں جب کہ اس تنازع میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available