ماہرین کے بقول کاک پٹ وائس ریکاڈر میں اس گفتگو کی عام ریکارڈنگ ہوتی ہے جو کاک پٹ میں پایلٹس کے درمیان ہوتی ہے یا پھر جو ایئر ٹریفک کنٹرول روم سے کی جا رہی ہوتی ہے۔
پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان انجری اور بیماری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ وہ جون 2024 سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دُور تھے۔
ضلع کرم کے پولیس اور انتظامی عہدے داروں نے رابطے پر متحارب قبائلی فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے دو افراد کو پاڑا چنار کے ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکی فورسز نے شمال مغربی شام میں ایک ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے جس میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم 'حراس الدین' کے سینئر اہلکار محمد صلاح ال زبیر مارے گئے۔"
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں میں زیرِ زمین ہتھیاروں کی تیاری کا مرکز اور اسلحے کی اسمگلنگ سے منسلک مقام شامل ہے۔
اسٹریس' اور 'انگزائٹی' دونوں ایک دوسرے سے زیادہ مختلف تو نہیں ہیں لیکن دونوں کے درمیان فرق ضرور ہے۔ روز مرہ روٹین میں کہیں نہ کہیں ہم میں سے اکثر لوگ محسوس کرتے ہوں گے۔
ماہرین موجودہ حالات میں افغان طالبان پر سخت امریکی پالیسی کو سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے امید کی ایک نئی کرن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
ڈرامہ، تھرل اور ایکشن سے بھرپور سیریز اسکوئڈ گیم کو 2021 میں دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔ ریلیز ہونے کے ایک مہینے کے اندر ہی یہ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی۔
واشنگٹن کے فائر چیف جان ڈانلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 28 نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے تمام افراد کو ڈھونڈ لیں گے۔
ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق صدور اوباما اور بائیڈن کے تحت سابق انتظامیہ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر ز کی بھرتی کے معیارات میں کمی کر دی تھی جس کی وجہ وفاقی حکومت کے تنوع، برابری اور شمولیت کے اقدامات تھے۔ جسے انہوں نے پچھلے ہفتے ان اقدامات کو اپنے ایگزیکٹو آرڈرز سے پلٹ دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر ملکی اور ملکی فنڈنگ میں وقفہ ان کی انتظامیہ کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد امداد کے بڑے "ضیاع، فراڈ ور غلط استعمال" کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available