مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد کسی پاکستانی وزیرِ خارجہ کا دورۂ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہوگا۔
نیویارک کی عدالت کے ایک جج ہوان مرشان نے امریکہ کے سابق اور آئندہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں دس جنوری کو سزا سنانے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کے ڈیفنس سسٹم نے ہفتے کی صبح روسی فضائی حدود میں آنے والے یوکرین کے 10 ڈرونز بھی مار گرائے ہیں جن میں سے تین ڈرونز شمالی علاقے لیننگریڈ میں گرائے گئے ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے سے متعلق روہت شرما نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہے اور نہ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہو رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم پر بگن کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی۔
یو ایس اسٹیل امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں قائم ہے اور اسے اسٹیل ٹاون کہلانے والے علاقے کی سب سے مشہور اور تاریخی کمپنی سمجھا جاتا ہے۔ اس کا شمار دنیا کی بڑی فولاد ساز کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
اسپیکر کے طور پر ایوان پر گرفت قائم رکھنا نہ صرف ان کی اپنی بقا کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ٹرمپ کی ٹیکس کٹوتیوں اور بڑے پیمانے پر ملک بدری کے ایک بڑے ایجنڈے کی تکمیل کی جانب بڑھنے کے لیے بھی اہم ہے۔
امریکہ کے سرجن جنرل ویوک مورتھی کا کہنا ہے کہ شراب کے استعمال سے کم از کم سات اقسام کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن میں چھاتی، بڑی آنت اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے ماحولیات یا نیچے کے دھارے میں پانی کی فراہمی پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ چین یہ ڈیم دریائے یرلنگ زینگبو پر بنائے گا جو تبت سے بھارت میں بہتا ہے اور بھارت کی وزارت خارجہ نے چین کو جمعہ کو اس منصوبے پر نئی دہلی کی تشویش سے آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈیرہ بگٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتال میں کوئی گائناکالوجسٹ یا لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔ ڈیرہ بگٹی وزیرِ اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا حلقۂ انتخاب ہے۔
سال 2024 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سات ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جس نے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دی۔ اس قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور معیشت میں بہتری آئی۔
کلارک کاؤنٹی شیرف کیون میک مہل نے جمعرات کو بتایا کہ 37 سالہ فوجی اہلکار میتھیو لائولسبرگر نے ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available