خلیجِ میکسیکو کا یہ نام گزشتہ چار صدیوں سے چلا آرہا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ نام اسے ایک مقامی امریکی شہر ’میکسیکو‘ کے نام پر دیا گیا تھا۔
صدہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی محمد جمیل کہتے ہیں کہ قافلے میں شامل 10 ٹرکوں میں بگن قصبے کے 23 اور 24 نومبر کے درمیانی شب کے واقعے میں متاثرین کے لیے امدادی سامان ہے جو مقامی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔
ڈلیوال ایک کسان تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے 70 سالہ رہنما ہیں۔ وہ فصلوں کی سرکاری قیمت ’منیمم سپورٹ پرائس‘ (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بدھ کو ان کی بھوک ہڑتال کو 44 دن ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے قومی انسدادِ بدعونوان کمیشن نے شیخ حسینہ کے خاندان کی جانب سے روس کے تعاون سے بننے والے جوہری پاور پلانٹ سے جڑے پانچ ارب ڈالر کے مبینہ خرد برد کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
فخر زمان نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد وہ بیمار پڑ گئے تھے جس کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے سو فی صد پرامید ہیں۔
ترکیہ نے شام میں کرد عسکریت پسندوں کو ’خون ریزی کے بغیر‘ انتقالِ اقتدار نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ فیس بُک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی کو نہایت وسعت دی جا رہی ہے۔
"اگر یرغمالی میرے منصب سنبھالنے تک واپس نہیں آئے تو مشرقِ وسطیٰ میں قیامت برپا ہو جائے گی اور یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا، اور سچ تو یہ ہے کہ یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔"
ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن نے محکمہ انصاف کو ہدایت کی کہ وہ اس رپورٹ کو اس وقت تک جاری نہ کریں جب تک کہ وفاقی اپیل عدالت ٹرمپ کے دو سابق ساتھی مدعا علیہان کی درخواست پر فیصلہ نہ سنا دے۔
ہائی کمشنر کی ترجمان لز تھروسل نے جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ 2023 میں کم ازکم 853 افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔ اور 2024 میں یہ تعداد 901 تک پہنچ گئی جو خطرناک طور پر حیران کن حد تک زیادہ ہے۔
امریکیوں کے خیالات کے بارے میں ایک حالیہ عوامی جائزے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں ہیں جب امریکہ ایک نئی ریپبلیکن انتظامیہ کے دور کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ماہ کی بیس تاریخ کو ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ اپنے دور صدارت کا آغاز کریں گے
دسمبر 1979 میں جس دن سوویت کمانڈوز نے افغان صدر حفیظ اللہ امین کو کابل میں قتل کیا تو کارٹر نے مجاہدین کو ہتھیار اور تربیت دینے کی منظوری دے دی تھی اور دو ہفتے سے بھی کم میں ہتھیاروں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی تھی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available