حکومت کا مؤقف ہے کہ پیکا ترمیمی بل سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے 'جھوٹ' کو روکنے کے لیے ضروری ہے جب کہ صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے جس انداز میں یہ بل ایوان سے مںظور کروایا جا رہا ہے اس سے اس کی شفافیت مشکوک ہورہی ہے۔
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے وزیرِ اعظم نے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
سینیٹ میں نامزد وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی توثیق کے لیے جمعے کو ووٹنگ ہوئی تو 50 ارکان نے ان کی حمایت جب کہ 50 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ووٹ برابر ہونے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے بطور کاسٹنگ ووٹ اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
ان چار یرغمالوں کی رہائی اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہوگی جس میں یرغمالوں کی آزادی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
پیر کے روز اپنی دوسری صدارتی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد آفت زدہ علاقوں کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا جہاں لوگوں کی زندگیاں سمندری طوفان، جنگل کی آگ اور دیگر قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
حوثیوں نے اس جہاز کو اسرائیل-حماس جنگ کے دوران بحیرہ احمر کی راہداری میں جہاز رانی پر حملوں کے شروع میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
ظاہر امریکہ کے صدر ٹرمپ نے بار بار کسی "ڈیل" کے ساتھ یوکرین ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یوکرین جنگ کے جاری رہنے کی صورت میں عندیہ دیا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ 1986 میں گلیشیئر سے الگ ہوا تھا، لیکن اس کے گرد برفانی چٹانیں تھیں جس میں یہ کئی عشروں تک پھنسا رہا۔چٹانیں پگھلنے کے بعد اسے سمندر میں تیرنے کا موقع ملا ہے اور اب یہ پینگوئنوں اور سیل کی قدیم پناہ گاہوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو "538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا" اور مزید کہا کہ " سینکڑوں " کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیاہے۔
متعدی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے کئی سخت گیر اقدامات اٹھائے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کو سیل کردیا گیا ہےاور مرنے والوں کے گھروں میں داخلے پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول ڈنمارک سے لینے کے بیان کے بعد سے قطب شمالی (آرکٹک) کے اس جزیرے کی معدنی دولت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات پھر بھی کسی 'دوسری جگہ' ہو رہے ہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ حکومت اچانک جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available