نائب صدر کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز یا اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ آنے والوں کو وہ حقوق حاصل نہیں ہیں، جو ایک امریکی شہری کو حاصل ہیں۔
ریاست کیلی فورنیا کی ایک جیوری نے سال 2020 میں پیش آئے اس واقعے سے متعلق دائر کیس میں کمپنی پر جرمانہ عائد کیا۔پانچ کروڑ ڈالر کا یہ جرمانہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ 14 ارب بنتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے لازمی حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جس میں ڈرونز، چہرے کی شناخت اور سٹیزن رپورٹنگ ایپ بھی شامل ہے۔
سینیٹ میں ٹاپ رینکنگ ڈیموکریٹ اقلیتی رہنما چک شومر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اگرچہ وہ اس بل کو ناپسند کرتے ہیں۔ لیکن شٹ ڈاؤن "بہت بدترین آپشن" تھا۔ اس اعلان کے بعد کئی ڈیموکریٹس رہنماؤں نے چک شومر پر تنقید کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے حال ہی میں جاری کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں متنازع اراضی ایکٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی امداد معطل کر دی تھی۔
ایلچی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے قطری اور مصری ثالثی شراکت داروں کو کہا تھا کہ حماس کو دو ٹوک الفاظ میں یہ پیغام دیا جائے کہ نئی تجویز پر جلد عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسے ایڈن الیگزینڈر کو رہائی فوری طور پر کرنا ہوگی۔
اس خطاب کا کچھ حصہ صدر ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی ریلیوں کے مانوس موضوعات پر مشتمل تھا، جن میں سرحدوں کی حفاظت، فینٹینیل جیسی منشیات کے اجزا کی اسمگلنگ اور پرتشدد جرائم کا خطرہ شامل ہیں۔
کینیڈا میں جی سیون ملکوں کے اعلی سفارت کاروں نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے روس سے کہا کہ وہ جنگ بندی پر مساوی شرائط کے تحت راضی ہو اور اس پر مکمل عمل کرے۔
تجزیہ کاروں کے بقول اگر چہ شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے رشتوں میں کشیدگی آگئی ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان فوجی رشتے بدستور قائم ہیں۔
جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس سے پتا چلتا ہے کہ ایران کا پرچم بردار کارگو جہاز 'جیران' پیر کو چین سے روانہ ہوا تھا۔ یہ جہاز اپنی متوقع روانگی سے ایک ماہ کی تاخیر کے بعد روانہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور دہشت گرد گروپ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز کو پاکستان مخالف بیانیے کے لیے استعمال کیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available