ایف آئی اے حکام نے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے چائلڈ پورنوگرافی کے جرم کا اقرار کیا ہے اور امریکی بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر کے غلط استعمال کرکے انہیں دھمکانے کو بھی تسلیم کیا ہے۔
حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آپریشن کے دوران 339 مسافروں کو بازیاب کرایا گیا۔ لیکن بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کے پہلے روز سیکیورٹی فورسز نے بازیاب نہیں کرایا بلکہ وہ خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے یا پھر انہیں عسکریت پسندوں نے جانے کی اجازت دی۔
سورج کی خطرناک شعاعوں سے 'سن برنڈ آئز' یعنی آنکھیں جھلسنے جیسی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ یو وی شعاعوں سے آنکھوں کا کورنیا جھلس سکتا ہے جس سے آنکھوں میں جلن، سوجن، پانی آنا یا آنکھیں لال ہونے جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔
امریکہ کے فضائی امور کے نگراں ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا کہ عملے نے انجن میں تھرتھراہٹ رپورٹ کی جس کے بعد طیارے کو ڈینور ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔
بالی وڈ اداکار عامر خان نے میڈیا نمائندوں سے کو بتایا ہے کہ وہ گوری اسپراٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور وہ انہیں گزشتہ 25 برس سے جانتے ہیں۔
کریملن میں پوٹن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ، ’ ہم تنازعوں کے خاتمے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ خیال بذات خود صحیح ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا،’ لیکن ہم اس حقیقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے کہ یہ جنگ بندی پائیدار امن پر منتج ہو اور اس بحران کی اصل وجہ کا خاتمہ کر سکے ‘۔
فوج کے ترجمان ادارے کے بیان کے مطابق چیک پوسٹ کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی فورسز نے بارود بھری گاڑی اندر لانے کی کوشش ناکام بنادی جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرادی۔ بھاری فائرنگ کے تبادلے میں تمام حملہ آور مارے گئےجن میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلینی جولی نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں امن اور استحکام سرفہرست ہے۔اور میں اس بارے میں بات چیت کی منتظر ہوں کہ ہم کس طرح روس کی غیر قانونی جارحیت کے مقابلے میں یوکرین کی مدد کر سکتے ہیں۔
سفیئر ایکس کی تیاری پر 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔دوربین کا بنیادی مشن اس راز سے پردہ اٹھانا ہے کہ کائنات کی ابتدا کے بعد اربوں برسوں کے اس سفر کے دوران کہکشائیں کیسے وجود میں آئیں اور اپنے آغاز کے پہلے لمحے کے بعد سے اب تک کائنات میں کس قدر پھیلاؤ آیا ہے۔
جمعرات کو سب سے پہلے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو تقریر کے لیے فلور دیا گیا ۔ وزیرِ دفاع نے بلوچستان ٹرین ہائی جیکنگ واقعے کی تفصیلات بتائے بغیر پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
بعض مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان واپس جانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہیں وقت دیا جائے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ـ'ایکس' پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ بلوچ مزاحمت میں شامل کوئی بھی رُکن افغانستان میں نہیں ہے اور نہ ہی کسی کا طالبان حکومت کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available