پیر 10 مارچ کو مقررہ وقت سے نو منٹ کی تاخیر کے بعد جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو اس وقت اپوزیشن میں شامل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ قومی اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھے۔
راستوں کی بندش کا تعلق بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال سے ہے جس میں حالیہ عرصے کے دوران بے یقینی کے آثار نمایاں ہیں۔
سیویکس نے اپنے مانیٹرنگ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر میں سیاسی مخالفین کے احتجاج کے خلاف منظم کارروائیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں سینکڑوں لوگوں کو احتجاج سے پہلے گرفتار کیا گیا
گزشتہ برس امریکہ کی مختلف جامعات میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہونے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں ٹرمپ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس جیسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرکے امریکہ میں رہنے کے حق سے محروم ہوگئے ہیں
کارنی نے 1988 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجویشن مکمل کی اور بعدازاں اسی شعبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔
نظامِ ہاضمہ انسان کی صحت کا انتہائی اہم حصہ ہے جسے اکثر ہم نظر انداز کر دیتے ہیں یا اس کا کوئی خاص خیال نہیں رکھتے۔ اگر یہ نظام صحیح طریقے سے کام نہ کرے تو اس کے انسان کی مکمل صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران یوکرین دنیا کا سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک تھا جب کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ایکسپورٹر رہا۔
ہر سال مارچ کے آغاز میں امریکہ کی کئی ریاستوں میں گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے اور نومبر میں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جاتی ہیں۔ مارچ میں گھڑی کی سوئیاں آگے کرنا موسمِ گرما کی آمد کا پیغام ہوتا ہے جس کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔
آئیفا کے 25 ویں ایڈیشن یعنی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریبات بھارت کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ویک اینڈ پر ہوئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک مزاحمت کے دوران ایک مسلح شخص سیکریٹ سروس کے اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ’’بہت تیز اور بہت جلد‘‘ زیادہ سے زیادہ بحری جہاز تیار کرنے کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین کے ساتھ امریکہ کی اسٹریٹجک مسابقت بڑھ رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available