رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِ خارجہ کا یوکرین سے مذاکرات کے لیے دورۂ سعودی عرب


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

  • یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے پیر کو سعودی عرب پہنچیں گے۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
  • یوکرینی سفارتی اور فوجی وفد زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اندری یرمرک امریکہ سے مذاکرات کے لیے سعودی عرب میں ہی قیام کریں گے۔
  • امریکہ کے وزیرِ خارجہ امریکی سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز اور صدر ٹرمپ کے خصوصی سفیر اسٹیو وٹکوف جدہ میں یوکرینی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ویب ڈیسک — امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے لیے پیر کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے پیر کو سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین پر جلد از جلد جنگ ختم کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے ساتھ خطے میں مشترکہ مفادات اور سعودی امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق روبیو نے یوکرینی ہم منصب آندری سیبیہا کے ساتھ جمعے کو ٹیلی فون پر گفتگو میں جلد از جلد جنگ ختم کرنے کا صدر ٹرمپ کا عزم دہرایا اور فریقین پر پائیدار امن کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی سفارتی اور فوجی وفد زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف آندری یرمرک امریکہ سے مذاکرات کے لیے سعودی عرب ہی میں قیام کریں گے۔

یوکرینی وفد میں وزیرِ خارجہ سیبیہا ، وزیر دفاع رستن امروو اور ملٹری کمانڈر پاولو پلیسا بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور صدر ٹرمپ کے خصوصی سفیر اسٹیو وٹکوف جدہ میں یوکرینی حکام سے بات چیت میں شرکت کریں گے۔

وٹکوف کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بنیادی مقصد امن معاہدے کے لیے فریم ورک کا تعین اور ابتدائی جنگ بندی ہے۔

واضح رہے کہ سینئر امریکی اور روسی حکام کے درمیان ریاض میں ہونے والی بات چیت کے تین ہفتوں بعد امریکہ اور یوکرین کے درمیان یہ مذاکرات ہونے والے ہیں۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے تعمیری مذاکرات کے لیے مکمل طور پر پر عزم ہے اور گفت و شنید کے ساتھ ساتھ ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیارہے۔

پاکستان میں روبوٹک سرجری کتنی فائدے مند؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:19 0:00

زیلنسکی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے پہلے دن سے امن کا طلب گار ہے۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ سعودی عرب کے دورے کے بعد جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ ہوں گے جس کا آغاز رواں ماہ 12 مارچ سے ہو گا۔

فروری میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ہونے والی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں جی سیون وزرائے خارجہ نے پائیدار امن کے حصول میں مدد فراہم کرنے پر زور دیا تھا اور یوکرین کے لیے مضبوط سیکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ فروری کے بعد کسی بھی نئی اضافی پابندیوں کا تعلق اس بات سے ہونا چاہیے کہ آیا روس یوکرین کے خلاف جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے حقیقی کوششیں کرتا ہے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG