امریکہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کی فوجی امداد پر لگ بھگ 17 ارب 90 کروڑ ڈالر خرچ کر چکا ہے۔
نیویارک کی ایک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ گزشتہ برس امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ملک کی پہلی آئینی ترمیم کے تحت اپنے حق اظہار کو استعمال کر سکتی تھیں۔
ایسے دو پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ان میں امریکہ کی مشی گن ریاست میں ہولٹیک پیلائڈس جوہری پلانٹ کو دوبارہ چلانا، اور پینسلوینیا ریاست میں کونسٹلیشن انرجی سی ای جی ڈاٹ او تھریی مائل پلانٹ کو چلانے کا منصوبہ شامل ہے۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے اور ڈیمو کریٹک اور ریپبلیکن صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کاملا ہیرس اہم ریاستوں میں ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویرونیکا بالدیرس اگلیسئیس کی رپورٹ۔ #SCAE24
کہا جا رہا ہے کہ جو بائیڈن اپنی صدارت کے لیم ڈک عرصے میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس کے معنے کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ #SCAE24
امریکہ میں ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی دو بار کوشش کی گئی۔ وائس آف امیریکہ نے اسلحہ رکھنے والے کچھ لوگوں سے بات کی جو کہتے ہیں کہ ان واقعات سے گن قوانین کے بارے میں ان کی رائے تبدیل نہیں ہوئی۔ ویرونیکا بالدیرس اگلیسئیس کی رپورٹ #SCAE24
بڑے کمیونٹی گروپس کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز، مسلم پبلک افیئرز کونسل سمیت دیگر گروپس کو ان ملاقاتوں میں مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ گروپس غزہ جنگ سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
امریکی ریاست اوہائیو میں ریپبلیکن اور ڈیمو کریٹس دونوں اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ نائب صدارت کے امیدواروں کے درمیان ہونے والے مباحثے سے لوگوں کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی تحریک ملے گی۔ اوہائیو سے وائس آف امیریکہ کے کین فیراباو کی رپورٹ #SCAE24
امریکی انتخابات میں نائب صدارتی امیدواروں ڈیمو کریٹک ٹم والز اور ریپبلیکن جے ڈی وینس کے درمیان نیویارک میں مباحثہ ہوا یہ الیکشن سے پہلے آخری اور ان امیدواروں کے درمیان واحد ڈیبیٹ تھی۔ ٹینا ٹرن کی رپورٹ #SCAE24
امریکہ میں پانچ نومبر کے صدارتی الیکشن کے لیے جے ڈی وینس ریپبلکنز اور ٹم والز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں۔ دونوں امیدوار منگل کو ایک مباحثے میں شریک ہوئے جسے امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی سی نیوز‘ پر براہِ راست دکھایا گیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available