پاکستان کی حکومت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک سال کی مدت مکمل کرلی ہے۔ مبصرین کے مطابق عدلیہ اور حکومت میں کشیدگی کسی حد تک کم ہوئی ہے جب کہ حکومت نے ایک برس میں معاشی میدان میں کسی حد تک استحکام حاصل کیا ہے البتہ کئی شعبہ جات میں اس کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی تھنک ٹینک کے مطابق 2021 کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 37 ماہ پر محیط قرض پروگرام کا پہلا جائزہ شروع ہوچکا ہے۔ حکومت کو اس وقت چھ سو ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے تاہم حکومت اگلی قسط کے حصوصل کے لیے پُرامید ہے۔
ویڈیو گیمز اور ٹی وی سیریز کے مشہور فرنچائز 'پوکیمون' کے کریکٹر 'چاریزارڈ' سے مماثلت رکھتا ایک 'چیٹو' لگ بھگ 88 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے اہم رہنما کی گرفتاری پاکستان اور امریکہ کے درمیان کامیاب اور مسلسل جاری انٹیلی جینس اور سیکیورٹی تعاون کا ثبوت ہے۔
بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تیاریوں سے متعلق کیویز ٹیم کے سینئر بلے باز کین ولیمسن کہتے ہیں کہ گروپ میچ میں بھارت سے ہونے والی شکست سے سبق سیکھ کر فائنل میں مقابلہ کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک بیان میں حماس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "تمام یرغمالوں کو فوری رہا کیا جائے اور ان تمام لوگوں کی لاشیں فوری واپس کی جائیں جنہیں آپ نے قتل کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلکے جنگی طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کی خدمات کا فیصلہ خود انحصاری کی جانب ایک قدم ہو گا اور اس سے فوج کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس گفت و شنید کی تصدیق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے بدھ کو کی۔
ریٹ کلف نے کہا امریکہ کی طرف سے یوکرین کے ساتھ ملٹری اور انٹیلی جینس کا روکنا عارضی طور پر کیا گیا اقدام ہے۔
مسک کو اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے جنہوں نے منگل کے روز کانگریس میں اپنے خطاب کے دوران بھارت میں ٹیکسوں کی اونچی شرح پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گاڑیوں پر ٹیکسوں کی سطح 100 فی صد سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے جوابی اقدام کی بھی دھمکی دی۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی شہر بنوں کے حساس علاقے میں منگل کی شام دو خودکش حملوں سمیت تین دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد تعداد 18 ہو گئی ہےجن میں پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available