سرمایہ کاری سے متعلق ایک کمپنی ڈی اے ڈیوڈسن اینڈ کو کے ایک تجزیہ کار گل لوریا کہتے ہیں کہ اپیل کا یہ اعلان ٹرمپ انتظامیہ کے لیے سیاسی خیرسگالی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 500 ارب ڈالر کی اس سرمایہ کاری میں ممکنہ طور پر امریکہ میں اپیل کے تمام عمومی اور انتظامی اخرجات شامل ہوں گے۔
پوپ فرانسس کی بڑھتی ہوئی عمر اور بیماری کے باعث ایسے سوالات میں دل چسپی بڑھتی جارہی ہے کہ ان کے اختیارات کا استعمال کیسے ہوگا اور کن حالات میں اس کی منتقلی ہوگی؟
حکام گوادر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کو ایک بڑی تبدیلی اور کامیابی قرار دیتے ہیں لیکن گوادر میں کسی تبدیلی کے بہت کم ہی آثار نظر آتے ہیں۔
پاکستان کے خلاف تقریباً ہر میچ میں ہی شان دار کارکردگی دکھانے والے وراٹ کوہلی نے اتوار کو نہ صرف ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کیے بلکہ ون ڈے کریئر کی 51 ویں سینچری بنا کر اپنی کھوئی ہوئی فارم بھی حاصل کر لی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پیر کو چوتھے روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند ہے۔ گزرگاہ کی بندش سے سرحد کے دونوں طرف تجارتی سامان سے لدے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
افغانستان کی سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف مقامات پر فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں چار اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
جرمنی میں فریڈرک مرز کی قیادت میں قدامت پسندوں نے انتخابات میں برتری حاصل کر لی ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی ایک جماعت بھی تیزی سے عوامی حمایت کے حصول کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔
بلوچستان کے ضلع بولان (کچھی) میں عسکریت پسندوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی اسمبلی کے رکن میر لیاقت لہڑی کے محافظوں سے اسلحہ چھین لیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے کامیابی کے لیے درکار 242 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر42.3 اوورز میں بنا لیے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی طرح ان وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کے تحت ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا ہے۔
ای میل کے جواب کے لیے پیر کو ایسٹرن اسٹیںڈرڈ ٹائم کے مطابق رات گیارہ بج کر 59 منٹ تک کی مہلت دی گئی ہے۔
ریڈیو بیگم کا آغاز طالبان کے افغانستان پر قبضے سے پانچ ماہ قبل آٹھ مارچ 2021 کو بین الاقوامی ویمنز ڈے پر ہوا تھا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available