الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز، الاسکا ایئر نیشنل گارڈ، الاسکا آرمی نیشنل گارڈ سمیت مقامی سرچ ٹیموں نے لاپتا طیارے کی تلاش کے کاموں میں حصہ لیا۔
حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر ہفتے کو یومِ سیاہ منا رہی ہے جب کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی انتخابی نتائج پر آج تک انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔
ہفتے کو غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلاح میں حماس نے ایک تقریب کے دوران تین مرد یرغمالوں کو رہا کیا۔ اس دوران انہیں اسٹیج پر لایا گیا اور ان کے بیانات بھی لیے گئے۔
پاکستانی حکام کے مطابق امن مشقوں کا مقصد شریک ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور علاقائی امن کے ساتھ عالمی امن کو فروغ دینا ہے۔
" انسٹاگرام کے امریکی صارفین مختلف پوسٹس پر اپنا ردعمل ذاتی سطح پر تعلقات بنانے، کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر مشترکہ طور پر حمایت یا پسندیدگی کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ لوگ کسی چیز یا شخصیت سے اپنے جذباتی لگاو اور کمپنیاں اپنے بزنس کو آگے بڑھانے کے ایک معیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔"
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الہٰی کہتے ہیں کہ کرک وہ واحد ضلع ہے جو گزشتہ 20 برس سے دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ تھا۔ تاہم حالیہ واقعات کے بعد صورتِ حال تبدیل ہوئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈیپ سیک میں نہ صرف یوزر پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق معاملات شامل ہیں بلکہ چین کے سرکای بیانیے کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں بلٹ ان ریئل ٹائم کونٹینٹ رویو کا میکینزم بھی موجود ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی موجودگی سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوا ہے۔ تاہم کوشش ہو گی کہ بہترین کھلاڑی میدان میں اُتاریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین ایک عرصے سے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور پاکستان کا انحصار ا سپیس ٹیکنالوجی میں چین پر بہت زیادہ ہے۔ لونر روور کے ذریعے پاکستان چاند پر تحقیق میں اپنا کردار ادا کرسکے گا۔
امریکی صدارتی حکم نامے کے مطابق آئی سی سی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف "بے بنیاد وارنٹ گرفتاری" جاری کر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔
امریکی ریاست الاسکا کے محکمۂ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ایئر کا طیارہ جمعرات کی شام تقریباً چار بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔
کام کے اوقات کار کے درمیان تھوڑی دیر آرام کے لیے وقفہ لینے سے متعلق متعدد مطالعے کیے جا چکے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسا کرنے سے حافظہ اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available