اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں تیاسر کے ایک چیک پوانٹ پر ایک مسلح شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جس کا فوجیوں نے اس کا جواب دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔
فنانشل ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل میں بالترتیب 22 اور 23 جنوری کو شائع ہونے والی رپورٹس میں مغربی حکام کا نام ظاہر کیے بغیر کہا گیا تھا کہ چین کے مشرقی بندرگاہ ننگبو کے قریب ایران کے پرچم بردار دو بحری جہازوں گلبون اور جایران پر تقریباً ایک ہزار میٹرک ٹن سوڈیم پر کلوریٹ لدا ہوا دیکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے بجٹ کو گزشتہ سال کے مقابلے میں د گنا کر دیا ہے۔گزشتہ برس یہ 50 کروڑ تھی جو اب بڑھ کر ایک ارب روپے ہو گئی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایکس کے ایک اسپیس سیشن میں دعویٰ کیا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار مالِ غنیمت ہے۔
تجزیہ کار فضل الرحمن کے مطابق صدر زرداری معاشی معاملات اور سی پیک پر بات چیت کریں گے البتہ سر فہرست پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات ہی ہوں گے تاکہ چین کے خدشات دور کیے جاسکیں۔
فینٹینل میں استعمال ہونے والے زیادہ تر اجزا چین میں تیار ہوتے ہیں جن سے ادویہ ساز کمپنیاں قانونی طور پر علاج کے لیے استعمال ہونے والے پین کلر تیار کرتی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں انتظامی طور پر مزید بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں جن میں جسٹس محسن اختر کیانی کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو انسدادِ دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا ہے۔
چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فور مارکیٹ ریگولیشن کا کہنا ہے کہ گوگل کے خلاف ملک کے اینٹی مونوپولی لا (اجارہ داری کے خلاف قانون) کی خلاف ورزی کا شبہ ہے اور قانون کے مطابق اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
طالبان کے اقتدار میں آںے کے بعد سرینا شاید واحد ہوٹل تھا جہاں خواتین بدستور استقبالیہ اور دیگر شعبوں میں کام کر رہی تھیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں دیگر افراد کا روزگار بھی اسی ہوٹل سے وابستہ تھا, جو اب غیر یقینی کا شکار ہو چکا ہے۔
امریکہ کی جانب سے چین کی مصنوعات پرعائد کیا گیا ٹیرف منگل سے نافذ العمل ہو گیا ہے جب کہ چین نے بھی فوری طور پر امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی شہر نیویارک کے نیلام گھر ’ساتھبیز‘ نے کہا ہے کہ اٹلی کے موسیقی کے آلات بنانے والے مشہور کاریگر انتونیو اسٹریڈیواری کا 1714 میں بنایا گیا وائلن ممکنہ طور ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو سکتا ہے جو کہ اب تک کا سب سے مہنگا فروخت ہونے والا آلۂ موسیقی ہوگا۔
'میڈ ڈوک فلمز' کے مطابق 'اسکائے فورس' نے 10 روز میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 153 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available