سپریم کورٹ نے یہ نوٹس 13 نومبر 2024 کے اس عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جاری کیا ہے جس میں عبادت گاہوں کے سروے اور انہدام پر ملک گیر سطح پر پابندی عائد کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ پیشگی نوٹس کے بغیر انہدامی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
ایلون مسک نے ایک 'ایکس' پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گروک 3 کو اس سے قبل آنے والے گروک 2 کے مقابلے میں '10 گنا' زیادہ کمپیوٹنگ پاور کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لیے ایک وسیع ڈیٹا سیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے موجودہ حکومت کو قرض کی فراہمی کے وقت شرائط میں بھی ان مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کئی شرائط طے کی گئی تھیں۔
سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز اسلام آباد سے وابستہ زہرہ نیازی کہتی ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازع کی وجہ سے امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ کم ہو سکتی ہے۔
پولیس حکام اور سول انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ کا واقعہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے۔
پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف روسی وفد سے ملاقات کریں گے۔
پیرس کانفرنس کے دوران نیدرلینڈز کے وزیرِ اعظم ڈک شوف نے تسلیم کیا کہ یورپی ممالک کو ایک متفقہ نتیجے پر آنا چاہیے کہ وہ یوکرین کے معاملے میں اپنا حصہ کس طرح ڈال سکتے ہیں اور یہ وہی طریقہ ہے جس کی بدولت وہ مذاکرات کی ٹیبل میں اپنی نشست لے سکتے ہیں۔
ممیوں کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے تیل، موم اور بام استعمال کیا جاتھا جب کہ انہیں ا لیے خوشبو میں بسایا جاتا تھا کیونکہ اس کا تعلق پاکیزگی اور دیوتاؤں سے تھا۔ جب کہ بدبو کو برائی اور زوال کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "بارڈر زار" نے کہا ہے کہ وہ امیگریشن ایجنٹس کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاریوں کی تعداد سے خوش نہیں ہیں۔
کانگریس، بائیں بازو، ترنمول کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، شیو سینا (اودھو ٹھاکرے گروپ) اور عام آدمی پارٹی نے ان پر ناکامی کے علاوہ ہلاک شدگان کی حقیقی تعداد چھپانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں گروپس کے درمیان یہ رسہ کشی ایک دوسرے کے کمانڈروں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے اور زیرِ اثر علاقوں میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available