چین اور پاکستان کے صدور کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں اسلام آباد نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی دہرائی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک مہنگی سروس ہو گی لیکن مستقبل میں دیگر کمپنیوں کے آنے سے مقابلہ سازی کی وجہ سے امکان ہے کہ اس کی قیمت بھی کم ہو گی۔
جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق کہا کہ اس کے لیے کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور خطے میں استحکام کا دور دورہ ہو گا۔
نئی دہلی میں حزبِ اختلاف کے متعدد ارکانِ پارلیمان نے جن میں ملک ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو وغیرہ شامل تھے، غیر قانونی تارکینِ وطن کو فوجی طیارے میں لانے پر جمعرات کو پارلیمان کے اندر اور باہر شدید احتجاج کیا۔
امریکہ کے محکمۂ زراعت نے کہا ہے کہ دودھ دینے والے جانور برڈ فلو کی ایک نئی قسم سے متاثر ہوئے ہیں۔ وبا کی یہ قسم امریکہ میں گزشتہ برس پھیلنے والے برڈ فلو سے مختلف ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔
آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں 12 امپائروں کا پینل گراؤنڈ پر فرائض انجام دے گا جب کہ تین امپائروں کا پینل میچ ریفری کے طور پر ذمے داری نبھائےگا۔
بنگلہ دیش میں سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذرِ آتش کر دیا ہے جس کے بعد اب اسے بھاری مشینری کی مدد سے گرایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی شب تقریباً نو بجے ریاست پینسلوینیا کے علاقے اینٹرم ٹاؤن شپ سے انڈوں کے معروف ڈسٹری بیوٹر'پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس' کے ڈسٹری بیوشن ٹریلر سے ایک لاکھ انڈے چوری ہوئے تھے۔
امریکہ کی "میزائل ڈیفینس ایجنسی" نے دفاعی صنعت سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے لیے آئرن ڈوم بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کی شناخت کرے۔ اس سلسلے میں فروری کا اختتام ڈیڈ لائن مقرر کیا گیاہے۔
ایسا پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ فالج میں مبتلا افراد کی ریڑھ کی ہڈی کو ایک ڈیوائس لگا کر متحرک کرنے کے تجربات کی طرح اگر اعصاب کی کمزوری سے متاثرہ افراد کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی ایسے ہی بجلی سے حرکت میں لایا جائے تو یہ ان کی حالت میں بہتری کے لیے مدد گار ہوتی ہے۔
پاکستان کی منصوبہ بندی وزارت کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایس اے پی پروگرام کی اسکیموں کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں یہ عام لوگوں کی اسکیموں کے لیے فنذز ہیں ۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available