پاکستان کی منصوبہ بندی وزارت کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایس اے پی پروگرام کی اسکیموں کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں یہ عام لوگوں کی اسکیموں کے لیے فنذز ہیں ۔
بعض ماہرین اور تجزیہ کار ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ زرعی ٹیکس کی شرح بڑھانے کے مقاصد پورے نہیں ہو پائیں گے اور ساتھ ہی اس سے پاکستان کے لیے فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تحریکِ انصاف اور عمران خان کی شروع سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ براہِ راست فوجی قیادت سے بات کریں۔ لیکن دوسری جانب سے اس پر دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی۔
امریکی صدر نے بھارت کے وزیرِ اعظم کو آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔ نریندر مودی آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس جائیں گے۔ امریکہ سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور فوجی طیارہ تارکینِ وطن کو لے کر بھارت پہنچا ہے۔
مبصرین کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال 'ہیٹ ٹرک' کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی الگ ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔
پرنس کریم آغاز خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم اسماعیلی کمیونٹی کے مذہبی پیشوا مقرر ہوگئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جسے تعمیر کرنا اور وہاں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا بہت ہی شاندار ہو گا۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا ، "مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو(غزہ) واپس جانا چاہئے۔"انہوں نے مزید کہا،"آپ اس وقت غزہ میں نہیں رہ سکتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک اور جگہ کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک ایسا مقام ہونا چاہیے جو لوگوں کو خوش کرے۔"
غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان بات چیت شروع ہو گؕئ ہے جس میں یرغمالوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا توجہ کا مرکز ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس میں آنے والے مہمانوں کو اوول آفس کے باہر گلاب کے باغ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ باغ مستطیل شکل کا ایک خوبصورت سبزہ زار ہے جس کے چاروں طرف مختلف رنگوں کے گلاب کے پودے ہیں اور خوشنما پھول اپنی بہار دکھاتے نظر آتے ہیں۔ یہ باغ اہم تقاریب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں تیاسر کے ایک چیک پوانٹ پر ایک مسلح شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جس کا فوجیوں نے اس کا جواب دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available