صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم میں کہا گیا ہے کہ کاغذ کے اسڑا بے کار ہیں۔ انہیں بنانے میں کیمکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ وہ پلاسٹک کے مقابلے میں مہنگے ہوتے ہیں اور وہ اکثر استعمال کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو کئی اسٹرا استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
اس پروگرام میں عمر رسیدہ افراد کی جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی صحت میں بہتری لانے کے لیے چھوٹے قد کے گھوڑوں کو استعمال کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرپشن کے بارے میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ ملک کا نظام انصاف، سماجی رویے اور ملک کی مشکل معاشی صورتِ حال ہے جس میں کرپشن کو ایک معمول سمجھا جا رہا ہے۔
پینسلوینیا اسمبلی کے دیہی ارکان کا خیال تھا کہ اسپتال صرف فلاڈلفیا شہر کے لوگوں کے لیے ہوگا اس لیے انہوں نے اس کی حمایت سے قدم پیچھے ہٹھا لیا تھا۔
ایلون مسک کی قیادت میں موجود کنسورشیم میں ان کے اے آئی اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی، بیرن کیپیٹل گروپ، ویلر مینیجمنٹ، اٹریڈیز مینیجمنٹ، وی وائی فنڈ تھری، ایمانوئل کپیٹل مینجمنٹ اور ایٹھ پارٹنرز شامل ہیں۔
امریکہ کی ریاست ایریزونا کے ایک ہوائی ڈے پر دو چھوٹے پرائیوٹ طیاروں میں ٹکر میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو اسکاٹسڈل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔
صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے دوران کہا کہ "یہ ایک بڑی ڈیل ہے۔" ان کے بقول "یہ امریکہ کو دوبارہ امیر بنانے کی ابتدا ہے۔"
افغانستان کے صوبۂ قندوز کی پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس خودکش بمبار نے خود کو بینک کے باہر قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب دھماکے سے اڑایا۔
تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان خطوط کے ذریعے اپنا مقدمہ پیش کرنا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اُن کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے رہا کیے جانے والے یرغمالوں کی صحت اور یرغمالوں کی رہائی سے متعلق حماس کے حالیہ اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور اقتدار میں امریکہ اول کی پالیسی پر پیرا عمل ہوتے ہوئے تجارت کو امریکہ کے بین الاقوامی تعلقات میں مرکزی حیثیت دی ہے جبکہ بھارت کے وزیر اعظم نر یندر مودی کی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ نئی دہلی درآمدات پر ٹیرف کے معاملے پر امریکی خدشات کو کسی حد تک کم کرنے کو تیار ہے۔
امریکی ٹکسال نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2024 کے مالی سال کے دوران جو 30 ستمبر کو ختم ہوا تھا، ایک سینٹ کے تین ارب 20 کروڑ سکے ڈھالنے پر 8 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ تفصل کے مطابق ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر لگ بھگ پونے چار سینٹ خرچ ہوئے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available