رسائی کے لنکس

کاغذ کے’اسٹرا‘کو پلاسٹک میں لپیٹنے سے کیاماحول کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جاسکتا ہے؟ ٹرمپ


پلاسٹک میں لپٹی کاغذ کی اسٹراز۔
پلاسٹک میں لپٹی کاغذ کی اسٹراز۔
  • صدر ٹرمپ کے پیر کو جاری ہونے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اب امریکی پالیسی کاغذ کے اسٹرا کا استعمال ختم کرنا ہے۔
  • حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کاغذ کے اسٹرا، باریک پلاسٹک میں الگ الگ لپیٹے جاتے ہیں، جو مضحکہ خیز ہے۔
  • سابق انتظامیہ نے وفاقی اداروں میں ماحولیاتی آلودگی کی بنیاد پر پلاسٹک کے اسٹرا اور دیگر اشیاء کا استعمال 2027 تک ترک کرنے کا کہا تھا۔
  • ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کاغذ سے بنے اسٹرا کی تیاری میں مضرصحت کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیر کو جاری ہونے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کاغذ کے اسٹرا کا استعمال ختم کرنا اب امریکی پالیسی ہے۔اس کے مطابق اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کاغذ کے اسٹرا، باریک پلاسٹک میں الگ الگ لپیٹے جاتے ہیں ، جس سے اس نظریے کی اہمیت گھٹ جاتی ہے کہ پلاسٹک کے استعمال سے ماحول کو نقصان پہنچتا ہے۔

ٹرمپ کے دستخطوں سے جاری ہونے والے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ یہ ایک مضحکہ خیز صورت حال ہے جس کے پیش نظر ہم پلاسٹک سے بنے ہوئے اسٹرا کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

پیر کے روز جاری ہونے والے صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم میں کہا گیا ہے کہ کاغذ سے بنے ہوئے اسڑا بنانے میں ایسے کیمکلز استعمال کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔وہ پلاسٹک کے اسٹرا کے مقابلے میں مہنگے ہوتے ہیں اور وہ اکثر استعمال کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو کئی اسٹرا استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو کم وقت میں تحلیل ہو سکیں اور جنہیں بہت آسانی سے ری سائیکل کیا جا سکے۔

اسٹرا مشروبات وغیرہ پینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے دفاقی اداروں میں پلاسٹک سے بنی ہوئی ایسی اشیاء ختم کی پالیسی اختیار کی تھی جنہیں ایک بار استعمال کے بعد پھینک دیا جاتا ہے۔اس مقصد کے لیے جولائی 2024 میں ایک منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کی بجائے ایسی چیزوں کو فروغ دیا جائے جنہیں بار بار استعمال کیا جا سکے۔

پلاسٹک کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ سینکڑوں برسوں تک گل سڑ کر تحلیل نہیں ہوتا جس سے آلودگی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

بائیڈن کی پالیسی کا مقصد وفاق کی خوراک کی فراہمی کی سرگرمیوں، تقریبات، اور پیکنگ کے سلسلے میں پلاسٹک کے اسٹرا اور ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کو 2027 تک اور وفاق کی دیگر تمام سرگرمیوں سے 2035 تک مکمل طور پر خارج کر دیا جائے گا۔

صحت کا دشمن، پلاسٹک کٹنگ بورڈ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:08 0:00

ٹرمپ نے اختتام ہفتہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بائیڈن کی اس پالیسی کے متعلق کہا تھا کہ وہ اب مردہ ہو چکی ہے۔

پیر کے ایگزیکٹو آرڈر میں سرکاری اداروں کے اہل کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاغذ سے بنے ہوئے اسٹرا خریدنا بند کر دیں اور ادارے کی عمارتوں کے اندر کاغذ کے اسٹرا کی فراہمی روکنے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے عہدے داروں سے کہا کہ وہ 45 دنوں کے اندر کاغذ کے اسٹرا کا استعمال ختم کرنے کے لیے قومی حکمت عملی تیار کریں۔

(اس رپورٹ کی معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)

فورم

XS
SM
MD
LG