عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس بل کے ذریعے اظہارِ رائے پر پابندی لگ رہی ہے ۔اس سے' بوٹوں' کی خوشبو آ رہی ہے ہم اس بل کے خلاف واک آؤٹ کرتے ہیں جس کے بعد اے این پی کے سینیٹرز واک آؤٹ کر کے چلے گئے ۔
سینیٹ آف پاکستان نے بھی پیکا ترمیمی ایکٹ کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے جس کے بعد اسے دستخط کے لیے صدرِ مملکت کے پاس بھیجا جائے گا۔
بھارت اور چین کے درمیان لگ بھگ پانچ برس بعد ایک بار پھر براہِ راست پروازیں بحال پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی مسائل پر اختلافات حل کرنے پر کام کر رہا ہے۔
سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت غیر ملکی افراد ایسی مقامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے جو اپنی آمدن کے لیے حج و عمرہ اور زیارات پر انحصار کرتی ہیں۔
بنگلہ دیش میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 400 مسافر ٹرینیں اور 30 سے زائد مال بردار ٹرینوں کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ٹرین کے ذریعے یومیہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔
اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی معاہدے کے بعد بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی پیر سے شمالی غزہ واپسی جاری ہے۔ واپس آنے والے خوشی کا اظہار اور اسے دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔
مصری وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصری حکومت فلسطینی عوام کے اپنی سرزمین پر رہنے، ان کے جائز حقوق کے دفاع اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کی حمایت کرتی ہے۔
خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس" نے رپورٹ دی ہے کہ ایک اندازے کے مطابق امریکہ بھر میں ایک کروڑ 17 لاکھ تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قانونی دستاویز کے بغیر رہنے والے تارکین وطن میں سب سے بڑی تعداد میکسیکو سے آنے والے افراد کی ہے۔
ہیگستھ نے پینٹاگان جانے سے قبل پیر کے روز صحافیوں سے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے لیے ہم سے بڑھ کر کوئی دوست نہیں ہو گا اور ہمیں آزمانے والے امکانی دشمنوں کے لیے ہم سے بڑھ کر کوئی طاقت ور مخالف نہیں ہو گا۔
امریکہ میں ٹیک کمپینوں کے گڑھ سلی کان ویلی نے ڈیپ سیک۔V3 اور ڈیپ سیک۔ R1 کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اوپن اے آئی اور میٹا کے جدید ترین ماڈلز کے مساوی قرار دیا ہے۔
"اگر یہ سچ ہے، تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر" بہت بڑا انعام مقرر کرنا پڑے گا، شاید یہ اس سے بھی بڑا انعام ہوگا جو ہم نے بن لادن کیلئے رکھا تھا۔"
ہزاروں لوگ، جن میں زیادہ تر پیدل جا رہے تھے، پیر کو غزہ شہر کی سڑکوں پر تھے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available