ایسے وقت میں جبکہ پر خطر سمندری راستوں سے ترقی یافتہ ملکوں میں بہتر مستقبل کے لیے جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی اموات میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ان سفروں میں شامل بچوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق بھارتی روپے کی کمزوری کی متعدد ملکی و عالمی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے بھارت میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا اور عوام کی جیبوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
بعض قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کٹھن ہو گا۔ جب کہ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ امن کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو سرحدی علاقوں سے افغانستان کے اندر دیگر حصوں میں منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد سے 10 ارب روپے مانگے تھے۔
پاکستان کی حکومت نے ’اُڑان پاکستان‘ کے نام سے ایک معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں اقتصادی مسائل حل کرنے کے لیے ہدف شدہ فریم ورک کا تعین کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق حملے کی دہشت گردی کے واقعے کے طور پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام کو شبہہ ہے کہ یہ اکیلے شمس الدین جبار کا کام نہیں ہے۔
پاکستان کی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نو مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 19 مجرمان کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ جیتنے کے لیے نہ صرف بھارتی کپتان روہت شرما پر دباؤ ہے بلکہ یہ دباؤ ڈریسنگ روم میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینیوں کے علاقوں میں قطر کے میڈیا ادارے الجزیرہ کی نشریات پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق الجزیرہ کی نشریات پر پابندی کا اطلاق بدھ سے ہوا ہے۔
امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں ایک سائبر ٹرک میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ صدر جو بائیڈن کے مطابق انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
سمندری طوفانوں کے ڈیٹا بیس کے مطابق 1981 کے بعد سے طوفانوں کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ان کی تعداد تقریباً اتنی ہی ہے۔
پولیس چیف پیٹرک کے مطابق ڈرائیور راستے میں لگائی گئی رکاوٹوں سے بچتا ہوا ہجوم کی طرف آیا تھا اور لوگوں پر گاڑی چڑھانے کے بعد اس نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available