میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ناہیدہ سپن کا کہنا تھا کہ "ہم دوبارہ صرف اپنی ٹیم ہی نہیں بنا رہے بلکہ ہم یہاں سے تبدیلی کی تحریک بھی شروع کر رہے ہیں۔ ہماری اس میچ سے بڑی امیدیں ہیں کیوں کہ یہ میچ افغان خواتین کے لیے تعلیم، کھیل اور مستقبل کے لیے دروازے کھول سکتا ہے۔"
لیک ہاک تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر خاص طور پر جنگی محاذ کے لیے تیار کیا جاتا ہے
تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر کے مطابق لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ اسے اپنی بیٹی کے ٹک ٹاک بنانے اور لائف اسٹائل پر اعتراض تھا۔
ماہر قانون صلاح الدین نے خبردار کیا کہ اس قانون کے تحت کوئی بھی شخص، متاثرہ فریق بنے بغیر، شکایت درج کروا سکتا ہے جس سے اس کے وسیع اور ناجائز استعمال کے دروازے کھل جائیں گے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ مبینہ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
سلوان مومیکا نے 2023 میں متعدد بار قرآن نذر آتش کیا تھا اور انہیں سوئیڈن کی عدالت میں اشتعال انگیزی کے مقدمے کا سامنا تھا
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی رات ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گر گیا ہے۔ امدادی کارکن کئی گھنٹوں سے سرد پانی میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سزا سناتے ہوئے جج نے سابق سینیٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کامیاب اور طاقت ور تھے اور ہمارے سیاسی نظام کی چوٹی پر کھڑے تھے۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کب اور کیوں آپ راستہ بھٹک گئے اور لوگوں کی بھلائی کے بجائے آپ اپنے فائدہ کا سوچنے لگے۔"
سابق حکومت کا تختہ الٹنے والےعسکری دھڑوں کے کمانڈروں نے بدھ کو نئی حکومت کی تشکیل کے دوران احمد الشرع کو صدر کے طور پر نامزد کیا۔ الشرع اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے عملاً حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن طیارہ حادثے کو خوف ناک حادثہ قرار دیا ہے۔ ان کے بقول، مسافر طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے اپنے درست روٹ پر تھا اور ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب بڑھ رہا تھا۔
طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم کے بعد ملبے سے 28 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دریائے پوٹومک کے قریب ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available