منتخب صدر ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل ون ارینا پیر کو حلف برداری کی تقریب براہِ راست دکھانے کے لیے کھلا ہو گا اور وہاں پریڈ بھی ہو گی۔
چیف سلیکٹر اجیت اگرکار نے ہفتے کو اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر کپتان روہت شرما موجود تھے لیکن ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پریس کانفرنس سے غیر حاضر تھے۔
قتل ہونے والے ججز کی شناخت علی رازینی اور محمد مقیسہ سے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق "قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشت گردی" سے متعلق مقدمات ان ججز کی عدالتوں میں زیرِ سماعت تھے۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں آئندہ چھ ہفتوں کے دوران حماس 33 یرغمالوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو آزاد کر دیا جائے گا۔
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب یو ایس کیپٹل کے روٹانڈا ہال میں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹل بلڈنگ کے باہر کھلے میدان میں ہونا تھی جس میں تقریباً بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی۔ مگر سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ترانہ حسن نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق رپورٹ پر اپنے تعارفی مضمون میں کہا ہے کہ جب حقوق کا تحفظ ہوتا ہے تو انسانیت پروان چڑھتی ہے اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو اس کی قیمت کا تعین انسانی زندگیوں پر نقش ہونے والی اثرات کرتے ہیں
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جمعے کی صبح جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کو مذاکراتی ٹیم نے آگاہ کر دیا ہے کہ یرغمالوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور شی کے درمیان فون پر ہونے والی یہ گفتگو بیجنگ کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوئی جس کے مطابق چین کے نائب صدر ہان زینگ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن آرہے ہیں۔
انہوں نے دو بار امریکہ کے صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب پرامریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ،"میں ہر شہری سے کہتا ہوں کہ میں آپ کے لیے لڑوں گا۔ آپ کے خاندان اور آپ کے مستقبل کے لیے۔ اور جب تک میرے جسم میں ایک سانس بھی باقی ہے۔ ہر روز میں آپ کے لیے جدوجہد کروں گا۔"
اوشا وینس 1986 میں کیلی فورنیا میں بھارتی تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں ۔ وہ ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ایک وکیل ہیں جو سپریم کورٹ کے دو قدامت پسند ججز کی کلرک رہ چکی ہیں ۔ وینس اور ان کی ملاقات لاء اسکول میں ہوئی تھی ۔ 2014 میں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں ۔
بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیض یاب ہو سکیں۔
پاکستان کی اسپیس ایجنسی سپارکو کے مطابق جمعے کو شمالی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مشاہدہ کرنے والا پہلا مقامی سطح پر تیارہ کردہ سیٹلائٹ لانچ کیا گیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available