امریکہ کے سرجن جنرل ویوک مورتھی کا کہنا ہے کہ شراب کے استعمال سے کم از کم سات اقسام کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن میں چھاتی، بڑی آنت اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے ماحولیات یا نیچے کے دھارے میں پانی کی فراہمی پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ چین یہ ڈیم دریائے یرلنگ زینگبو پر بنائے گا جو تبت سے بھارت میں بہتا ہے اور بھارت کی وزارت خارجہ نے چین کو جمعہ کو اس منصوبے پر نئی دہلی کی تشویش سے آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈیرہ بگٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتال میں کوئی گائناکالوجسٹ یا لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔ ڈیرہ بگٹی وزیرِ اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا حلقۂ انتخاب ہے۔
سال 2024 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سات ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جس نے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دی۔ اس قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور معیشت میں بہتری آئی۔
کلارک کاؤنٹی شیرف کیون میک مہل نے جمعرات کو بتایا کہ 37 سالہ فوجی اہلکار میتھیو لائولسبرگر نے ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
یونین کاربائیڈ کارپوریشن ایک امریکی کمپنی ہے جو کیڑے مار کیمیکل اور اسی قسم کی دوسرے کیمیکلز بناتی ہے۔ 40 سال قبل 1984 میں دو اور تین دسمبر کی درمیانی شب میں اس فیکٹری سے زہریلی گیس لیک ہوئی تھی جو پورے شہر میں پھیل گئی تھی جس کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان اور طالبان حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر ان جھڑپوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ لیکن کچھ طالبان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں رات ڈیڑھ بجے کے قریب شروع ہوئیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ جنوری خود کو بہتر بنانے کے لیے ایک اچھا وقت ہو سکتا ہے۔ لیکن یہاں یہ بات اہم ہے کہ خود سے کیے گئے وعدوں پر قائم رہنے کے لیے خاصی محنت کرنی پڑتی ہے۔
سڈنی ٹیسٹ کا نتیجہ فیصلہ کرے گا کہ آیا رواں برس جون میں کون سی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مدِ مقابل ہو گی۔
اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں غزہ کی وزارتِ داخلہ کے دفتر سمیت شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ، شاتی کیمپ، مغازی کیمپ اور غزہ سٹی میں کارروائیاں کیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے جواب میں چین نے حال ہی میں کئی اقدامات کیے ہیں۔
قدیم حیاتیات کے ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ڈائنو سارز کے پاؤں کے نشانات والی 200 سے زیادہ پگڈنڈیوں کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ برطانیہ کا یہ علاقہ ڈائنو سارز کی صرف گزرگاہ ہی نہیں بلکہ ان کا ہائی وے تھا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available