سال کے 365 دن تک روزانہ ساڑھے 42 کلومیٹر دوڑنا ڈوسوگن کے لیے صحت کے اعتبار سے بھی ایک بڑا چیلنج رہا کیونکہ اس دوران انہیں فلو اور کوویڈ۔19 ہوا، انہیں گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کوئی وقفہ دیے بغیر استقامت کے ساتھ اپنی میراتھن ریس جاری رکھی۔
احتجاجی مظاہرے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی، سول سوسائٹی کے ارکان سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ظریف بلوچ کے مبینہ اغوا اور ہلاکت کے ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
معاہدے میں کہا گیا ہے ہے اگر کسی علاقے میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو امن کمیٹیاں فوری متحرک ہوں گی۔ دوسرا فریق اس پر کوئی جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔
نیو اورلینز میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے ’نولا‘ کے مطابق زخمی ہونے والوں کو پانچ مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
روس یوکرین کے ذریعے سالانہ 14 ارب مربع میٹر گیس منتقل کرتا ہے جو یورپی یونین کی گیس کی برآمدات کا صرف پانچ فی صد بنتا ہے
ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنا نام 'کیکئس میکسمس' رکھ لیا ہے جب کہ پروفائل پکچر بھی تبدیل کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونا پڑا تو سال کے اختتام میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں کو ون ڈے سیریز میں شکست دینا ٹیم کے بڑے کارناموں میں شامل رہا۔
شام میں برسرِ اقتدار حکام نے میسا صابرین کو ملک کے سینٹرل بینک کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات میں اضافے سے واضح ہوتا ہے کہ اس حوالے سے مضبوط قوانین اور اس کے نفاذ کے علاوہ عوامی آگاہی کی مہمات کی اشد ضرورت ہے۔
امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی تاریخ میں گھریلو ساختہ گولہ بارود کا سب سے بڑا ذخیرہ تحویل میں لیا ہے جس میں 150 گھریلو ساختہ بم شامل ہیں۔
سڈنی سے لے کر روس کے ساحلی شہر ولاڈیواسٹوک تک، دنیا بھر میں کمیونٹیز سال 2025 کا خیرمقدم آتشبازیوں کے شوز اور رنگا رنگ کی تقریبات کے ساتھ کر رہی ہیں۔
مشرق وسطیٰ سے متعلق ایک تھنک ٹینک لی بیک کے انٹیلی جینس شعبے کے سربراہ مائیکل ہاروٹز کہتے ہیں کہ حوثیوں کے خلاف لڑنا ایک مشکل مہم جوئی ہے۔ بڑی وجہ تو فاصلہ ہے جو زیادہ حملے کرنے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے اور دوسرا یہ کہ اسرائیل کے پاس اس گروپ کے بارے میں انٹیلی جینس پر مبنی زیادہ معلومات نہیں ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available