یو اے ای کے سرکاری میڈیا نے اماراتی صدر کے فلسطینیوں سے متعلق بیان کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زاید نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔
افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر اور تھنک ٹینک سینٹر فار پالیسی ریسرچ کے ڈائریکٹر منصور احمد خان کہتے ہیں کہ عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کو افغانستان سے متعلق تحفظات پہنچانے کی پالیسی درست ہے۔
بلوچستان کی شورش کا تجزیہ کرنے والے تھنک ٹینک اور ماہرین کا کہناہے کہ حالیہ عرصے میں پنجاب کے مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ "ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم سے متعلق مصدقہ معلومات پر" دکانوں کی تلاشی لی گئی۔
چینی کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر امراضِ قلب کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔
شیخ حسینہ نے گزشتہ برس ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں واپس آئیں گی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ مارا لاگو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارماسوٹیکل اور سیمی کنڈکٹرز چپس پر صنعتی ٹیرف 25 فی صد یا اس سے زائد سے شروع ہو گا جو ایک سال کے دوران آہستہ آہستہ بڑھے گا۔
جب 1996 میں اس وقت کی وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو نے رانا ٹنگا کو ٹرافی تھمائی تو شاید کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ آئی سی سی کا اہم ممبر ہوتے ہوئے پاکستان کو دوبارہ کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی میں 29 برس لگ جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ضلع بارکھان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 بے گناہ مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ فعل ناقابل معافی ہے، ایف سی اور لیویز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔
زیلنسکی نےاپنے ترکی کے دورے میں صحافیوں کو بتایا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہماری پیٹھ پیچھے فیصلہ نہ کرے... کیف کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کہ یوکرین میں جنگ کیسے ختم کی جائے"۔
لیکن یہ بات شاید بہت سے لوگوں کے علم میں نہیں ہے کہ 1852 میں شائع ہونے والے اس ناول کا محر ک بننے والا سمندر میں پیش آنے والا واقعہ در حقیقت جدید دور کی کسی انتہائی ڈراونی فلم سے بھی زیادہ بھیانک تھا۔
تعمیر نو کے عرب منصوبے پر 4 مارچ کو قاہرہ میں عرب سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔ رائٹرز نے صورت حال سے باخبر چار ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہے اس سے قبل مصر، اردن، متحدہ عرب امارات ، قطر اور سعودی عرب ، اپنے منصوبے کا جائزہ لینے اور تبادلہ خیال کرنے کے لیے ریاض میں ملاقات کریں گے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available