ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الہٰی کہتے ہیں کہ کرک وہ واحد ضلع ہے جو گزشتہ 20 برس سے دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ تھا۔ تاہم حالیہ واقعات کے بعد صورتِ حال تبدیل ہوئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈیپ سیک میں نہ صرف یوزر پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق معاملات شامل ہیں بلکہ چین کے سرکای بیانیے کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں بلٹ ان ریئل ٹائم کونٹینٹ رویو کا میکینزم بھی موجود ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی موجودگی سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوا ہے۔ تاہم کوشش ہو گی کہ بہترین کھلاڑی میدان میں اُتاریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین ایک عرصے سے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور پاکستان کا انحصار ا سپیس ٹیکنالوجی میں چین پر بہت زیادہ ہے۔ لونر روور کے ذریعے پاکستان چاند پر تحقیق میں اپنا کردار ادا کرسکے گا۔
امریکی صدارتی حکم نامے کے مطابق آئی سی سی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف "بے بنیاد وارنٹ گرفتاری" جاری کر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔
امریکی ریاست الاسکا کے محکمۂ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ایئر کا طیارہ جمعرات کی شام تقریباً چار بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔
کام کے اوقات کار کے درمیان تھوڑی دیر آرام کے لیے وقفہ لینے سے متعلق متعدد مطالعے کیے جا چکے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسا کرنے سے حافظہ اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہمیں ایک ایسے زون پر راہداری فیس ادا کرنا پڑے گی جس کی حفاظت ہم تنازعات کے وقت میں کرنے کے پابند ہیں۔
صدر نے وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں قانون سازوں اور اس پابندی کی حامی خواتین ایتھلیٹس پر مشتمل ایک تقریب میں ، مردوں کو خواتین کی کھیلوں سے دور رکھا جائے، نامی ایکزیکٹیو آرڈ پر دستخط کیے ۔
عالمی ادارے کے حکام کا یہ ردعمل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں مقیم تقریباً 30 لاکھ افغان شہریوں کو ملک بدری کا نشانہ بنانے کے کئی مراحل مپر مشتمل منصوبے کی منظوری کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔
پینٹاگون نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 10 'انتہائی خطرناک غیر قانونی غیر ملکی' افراد کو منگل کے روز حراستی مرکز پہنچایا گیا. ان افراد کو امریکی "امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ" یا آئی سی ای کے افسران کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ سال قاتلانہ حملے کی ناکام کوششوں کے بعد مذہب کے ساتھ ان کا رشتہ "تبدیل" ہوگیا ہے، انہوں نے امریکیوں کے لیے کیپیٹل میں قومی دعائیہ ناشتے میں "خدا کو ہماری زندگیوں میں واپس لانے" پر بات کی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available