گوگل نے چین سے 20 سے زیادہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے ہیکرز کا کھوج لگایا جو اپنی کارروائیوں میں جیمینائی چیٹ بوٹ استعمال کر رہے تھے۔ اسی طرح ایران اور شمالی کوریا کے ریاستی حمایت یافتہ ہیکرز نے بھی بہت سے مقاصد کے لیے جیمینائی چیٹ بوٹ کا استعمال کیا ۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیرِ اعظم کی زیرِ سربراہی اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں لگ بھگ 30 لاکھ افغان شہریوں کے اسٹیٹس کا جائزہ لیا گیا
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ رواں سال جنوری میں ملک بھر میں کم از کم دہشت گردی کے 74 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 91 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ تاہم واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
امریکہ کے صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا، میکسیکو اور چین سمیت کئی ممالک دہائیوں سے تجارت، جرائم اور امریکہ میں زہریلی ادویہ کی ترسیل پر امریکہ کو دھوکہ دے رہے ہیں، وہ دن ختم ہوگئے۔
حربیار مری نہ صرف بی ایل اے کے ایک دھڑے کے سربراہ ہیں بلکہ وہ "فری بلوچستان موومنٹ" نامی ایک سیاسی تنظیم کی قیادت بھی کرتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ ساتھ ایران میں مقیم بلوچوں کے حقوق کے لیے زیادہ متحرک ہے۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلعے خیبر میں انسدادِ پولیو مہم میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ایک پولیس اہلکار کو پیر کی صبح نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں سرکاری ڈیوائسز میں چینی مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن ’ڈیپ سیک‘ سمیت دیگر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن جاری ہے۔ امداری سرگرمیوں میں حادثے میں ہلاک ہونے والے 55 افراد کی باقیات دریا سے نکال لی گئی ہیں۔
تقریب میں 'البم آف دی ایئر' ایوارڈ کے لیے جب بیونسے کا نام پکارا گیا تو وہ حیران نظر آئیں۔ ایوارڈ حاصل کرتے وقت ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل اس کی امید نہیں تھی۔
وفاقی حکومت نے کیپٹو پاؤر پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کے لیے گیس کے نرخ بڑھائے ہیں
یہ ترمیمی بل ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب بیرون ممالک خاص طور پر سعودی عرب میں پاکستان سے آنے والے بھکاریوں کے معاملے کو پاکستان کی حکومت کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available