امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک مزاحمت کے دوران ایک مسلح شخص سیکریٹ سروس کے اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ’’بہت تیز اور بہت جلد‘‘ زیادہ سے زیادہ بحری جہاز تیار کرنے کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین کے ساتھ امریکہ کی اسٹریٹجک مسابقت بڑھ رہی ہے۔
شام کی سیکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں اور انتقامی کارروائیوں میں دو دن کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے۔
ایرانی رہبر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی بات چیت کا مقصد مسائل کا حل نکالنا نہیں۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت آگے بڑھانے کے لیے پیر کو وفد قطر بھیجے گا۔ دوسری جانب امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی فلسطینی تنظیم حماس نے بتایا ہے کہ تاخیر کا شکار ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں مثبت اشارے ملے ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ تجارت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات صرف ایک ماہ میں 15 فی صد کمی کا شکار ہوئی ہیں۔ ٹیکسٹائل کی صنعت کے حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ اس صنعت کو در پیش مختلف مسائل کے ساتھ ملک میں اس سال کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پولیس دستاویزات اور ایک مقامی پولیس عہدے دار کے مطابق اشفاق نامی شخص کو مشتاق احمد کے قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت نے صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے۔ پراسیکیوٹرز کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے بعد صدر کی رہائی ممکن ہوئی۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کی دودھ اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر "زبردست ٹیرف" عائد کرکے امریکہ کے لیے اپنی مصنوعات کینیڈا میں فروخت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available